ایم پی پی کا مرکزی پروگرام جشن فتح بنیان المرصوص، جشن آزادی، کراچی پریس کلب پر (کل )ہوگا

منگل 12 اگست 2025 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)میری پہچان پاکستان (ایم پی پی)کا مرکزی پروگرام جشن فتح بنیان المرصوص، جشن آزادی، کراچی پریس کلب پر بدھ13اگست 8بجے شب منعقد ہوگا۔ جس میں اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان (نشان امتیاز) خصوصی خطاب کریں گے۔ پروگرام میں ملی نغمے اور میری پہچان پاکستان کا ٹائٹل نغمہ، شاندار پروگرام منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

جبکہ مقررین میں اہم کراچی کی مختلف مکاتب کر سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی خطاب کریں گی۔ بڑی تعداد میں کارکنان اور عوام کی شرکت آزادی کے جشن کے یادگار لمحوں کو تاریخ خٓ حصہ بنائے گی۔ مرکزی کمیٹی نے ورکرز اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ وقت پر پروگرام میں پہنچ جائیں۔ واضع رہے کہ ایم پی پی نے پروگراموں میں سبقت حاصل کر رکھی ہے۔ہر یونین کونسل میں پروگرام ہوچکا ہے اور مرکزی پروگرام بھی اہمیت کاحامل ہوگا۔