
پی ڈی ایم اے نے بھارت کی جانب سے آئندہ 2 روز میں دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کی وارننگ جاری کردی
بھارتی ڈیموں میں پانی کی سطح میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے، بھاکڑا ڈیم 61 پونگ ڈیم 76 اور تھین ڈیم 64 فیصد تک بھر چکے ہیں، بارشوں کے باعث بھی دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے
ثنااللہ ناگرہ
منگل 12 اگست 2025
19:21

(جاری ہے)
دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر سیلاب نچلے درجے سے معمول پر آ گیا ہے۔
دریائے ستلج کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ خانکی اور قادر آباد کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے کمشنرز ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ دریاؤں کے پاٹ میں موجود شہری فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ ہنگامی انخلاء کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔ عوام الناس سے التماس ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ دریاؤں نہروں ندی نالوں اور تالابوں میں ہر گز مت نہائیں۔ سیلابی صورتحال میں دریاؤں کے اطراف پکنک اور غیر ضروری کراسنگ سے گریز کریں۔ بچوں کو دریاؤں ندی نالوں کے قریب ہرگز مت جانے دیں۔ ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پی ڈی ایم اے پنجاب کی زمہ داری ہے۔ آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے ”این ڈی ایم اے“ کے اعداد و شمار کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے 26 جون سے اب تک ملک میں 142 بچوں سمیت کم از کم 305 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں جب کہ 700 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے دو بڑے ڈیموں میں پانی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تربیلا ڈیم میں 96 فیصد جبکہ منگل ڈیم 64 فیصد بھر چکا ہے۔مزید اہم خبریں
-
سابق صدر عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست نمٹا دی گئی
-
چیف جسٹس نے بحریہ ٹاؤن کی جائیداد نیلامی کا کیس سننے سے معذرت کرلی
-
پاکستان اور امریکہ کا دہشتگردی میں نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے نمٹنے پر اتفاق
-
وفاقی حکومت کو صوبوں کو ان کا حق دینا پڑے گا، نئے این ایف سی ایوارڈ کیلئے فوری اجلاس بلایا جائے
-
امریکا کا بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد قراردینا پاکستان کے مؤقف کی تائید بڑی کامیابی ہے
-
عمران خان کی بہنوں کو رہا کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی کے 90فیصد لوگ بانی کی پالیسیوں سے اتفاق نہیں کرتے ہیں
-
14 اگست کو ورکرز کے ایک ہاتھ میں پاکستان اور دوسرے میں پی ٹی آئی کا جھنڈا ہوگا
-
علیمہ خان اور نورین خان کو گرفتار کر لیا گیا
-
غزہ: اسرائیلی حملے میں فلسطینی صحافیوں کی ہلاکت کی مذمت
-
افغانستان میں خواتین کے تیزی سے سکڑتے حقوق پر یو این ویمن کو تشویش
-
عمان: یمن میں جنگ بندی کے لیے یو این مذاکراتی عمل مکمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.