پونچھ میں بھارتی فورسز کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں

منگل 12 اگست 2025 21:20

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسزنے ضلع میں مینڈھر کے علاقے بلنوئی منکوٹ کا محاصرہ کیا اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔قابض حکام نے بتایا کہ کنٹرول لائن کے قریب سے دو پرانے زنگ آلود گولے برآمد ہوئے۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔