
یوم آزادی پر کسی صورت ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ، ہلڑبازی اورتنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،آئی جی اسلام آباد
آپ کی آزادی سے کسی اور کی آزادی متاثر نہیں ہونی چاہیے،شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی ،ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن پر اطلاع دیں، سید علی ناصر رضوی
منگل 12 اگست 2025 21:20
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کیلئے جاری پیغام میں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے پورے پاکستان کے شہریوں کو اسلام آباد پولیس کی طرف سے یومِ آزادی کی بہت مبارکباد،میری درخواست ہے تمام اسلام آباد میں رہنے والوں سے کہ آزادی کو بھرپور طریقے سے منائیں،اپنی فیملیز کے ساتھ باہر جائیں، یہ بہت بڑا دن ہے، اس دن اللہ کے حضور جھکیں شکرانے کے نوافل ادا کریں،لیکن ایک چیز کا خیال رکھیںکہ آزادی پر کسی صورت ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ، ہلڑبازی اورشہریوں کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کوئی بھی شخص کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوگا تو اس کیخلاف بلاتفریق قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائے گی،میری درخواست ہے تمام والدین سے کہ اپنے بچوں ، بھائیوں اورچھوٹوں کو سمجھائیں اور انہیں آزادی کا مقصد بتائیں،لیکن یاد رکھیں کہ آپ کی آزادی سے کسی اور کی آزادی متاثر نہیں ہونی چاہیے،شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی اور ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن پکار15-، 1715 یا 1815 پہ کال کریں، آپ کی بتائی ہوئی معلومات ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے اور آپ کی معلومات سے ہمیں بہت بڑی کامیابیاں ملتی ہیں، کیونکہ پولیس کی کامیابیاں آپ کی کامیابیاں ہیں، کیونکہ ہم ایک ہیں ہم اسلام آباد ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو برقراررکھنے کیلئے مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے مطابق 4000 سے زائد افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،جو پٹرولنگ، پکٹنگ اور مارکیٹس میں اپنی ڈیوٹیز دیں گے،تمام آفیسرز آپ کی حفاظت کے لیے اور سیکیورٹی کے لیے آؤٹ رہیں گے،ان شاء اللہ آپ کو اسلام آباد پولیس کا ایک ایک آفیسر، ایک ایک جوان اسلام آباد کی سڑکوں پہ پٹرولنگ کرتے ہوئے نظر آئے گا، ہم نے آپ کی سیکیورٹی کے لیے ایک بہترین پلان ترتیب دیا ہے، اس دفعہ کا یوم آزادی اس لیے بھی بہت اہم ہے کہ اللہ تعالی نے ہمیں ایک تاریخی فتح دی ہے، وہ تاریخی فتح جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی،اس فتح میں پاکستان کی فوج کا کردار بے مثال ہے اور ہم فخر کرتے ہیں اپنی فوج پر، ہم فخر کرتے ہیں اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر ان شاء اللہ تمام ادارے لوگوں کی حفاظت اور سہولت کے لیے کام کرتے رہیں گے،آخر میں میں ایک دفعہ پھر سب کو آزادی کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں،یہ ایک بہت بڑی نعمت ہے،اس آزادی کی فضاؤں میں گھومیں، اس فیسٹیویٹی کو انجوائے کریں لیکن یاد رکھیں کہ آپ کی خوشی کسی اور کے لیے زحمت نہیں بننی چاہیے،دعا ہے اللہ تعالیٰ سے کہ ہمارا ملک ترقی کرے اور ہم اسی طرح آزادی کے ساتھ سانس لیتے رہیں، کیونکہ ہم پاکستان ہیں، یہ ہمارا ملک ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے اس پاکستان کے لیے خون کا آخری قطرہ تک بہانے میں دریغ نہیں کریں گے۔
مزید قومی خبریں
-
آئی ایم ایف نے سیلاب سے نقصانات کی حتمی رپورٹ مانگ لی، پنجاب کااپنے وسائل سے متاثرین کی امدادکاعندیہ
-
شہری کے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
-
پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کردی
-
اگلے مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا،وزیر خزانہ
-
گلگت بلتستان میں مالیاتی کوآپریٹو سوسائٹز میں کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کر دی گئی
-
بیوی اور دو بچوں کے لیے 75ہزار روپے ماہانہ نان و نفقہ مقرر کرنے کے گارڈین جج کے عبوری حکم کے خلاف شوہر کی درخواست مسترد
-
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر جوانوں اور فوجی قیادت کو خراجِ تحسین
-
وزیراعظم کی سفارش پر صدرِ مملکت نے انسانی ہمدردی اور آئینی تقاضوں کی بنیاد پر عبدالباسط کی سزائے موت معاف کر دی، جیل سے رہا
-
راولپنڈی،جواء کھیلنے والی2 ملزمان گرفتار
-
سپارکو کی قیادت میں خلائی سائنس کا جشن‘پاکستان بھر میں ورلڈ اسپیس ویک 2025 کا شاندار آغاز
-
پاکستان میں ہر سال 90 ہزار خواتین میں بریسٹ کینسر کی تشخیص، 40 ہزار جاں بحق ہو جاتی ہیں، آصف بھٹو زرداری
-
کراچی، گٹکا و منشیات فروشی میں ملوث 5مبینہ ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.