گورنمنٹ بوائز کالج رتودیرو میں 14 اگست یومِ آزادی (معرکۂ حق) کے عنوان سے تقریب کا انعقاد

منگل 12 اگست 2025 23:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) چیئرمین ضلعی کونسل لاڑکانہ اعجاز احمد لغاری، ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ وجاہت غفور میرانی، ایڈیشنل ڈائریکٹر کالجز ریجن لاڑکانہ پروفیسر اعجاز احمد جمالی اور دیگر نے گورنمنٹ بوائز کالج رتودیرو میں 14 اگست یومِ آزادی (معرکۂ حق) کے عنوان سے منانے کے سلسلے میں قومی پرچم لہرایا اور قومی ترانہ پڑھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کالج کے لیکچرارز، طلبہ اور اسکائوٹس نے "پاکستان زندہ باد" اور "پاک فوج زندہ باد" کے نعرے بھی لگائے۔ آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والوں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔معزز مہمانوں نے کالج کا دورہ بھی کیا جس میں کمپیوٹر روم، کمیٹی روم، سائنس لیبارٹری اور دیگر حصے شامل ہیں۔چیئرمین میونسپل کمیٹی رتودیرو منیر احمد جلبانی اور دیگر پیپلز پارٹی کے رہنما اور کارکن بھی ان کے ہمراہ تھے۔