غزہ میں غذائی قلت کی وجہ سے 100 سے زائد بچے شہید ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ

بدھ 13 اگست 2025 09:00

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اکتوبر 2023 کی جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ میں غذائی قلت کی وجہ سے 100 سے زائد بچے شہید ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور (اوسی ایچ اے ) نے کہا کہ غزہ میں بچوں کی اموات کی تعداد کا ایک سو سے تجاوز کر جانا ایک تباہ کن مرحلہ ہے جو دنیا کے لیے شرمندگی کا باعث ہے اور دیرینہ ضروری فوری اقدامات کا تقاضا کرتا ہے۔

اقوام متحدہ کے زیر انتظام عالمی خوراک پروگرام نے بتایا ہے کہ 3 لاکھ سے زائد بچے شدید خطرے میں ہیں، اور غزہ کی آبادی کے ایک تہائی سے زائد افراد نے کئی دن سے کھانا نہیں کھایا۔اس دوران واضح کیا گیا ہے کہ غزہ میں بنیادی غذائی ضروریات کے لیے ماہانہ 62 ہزار ٹن سے زیادہ خوراک درکار ہے، مگر ابھی تک اتنی مقدار میں خوراک فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جو تقریبا20 لاکھ لوگوں کی زندگی بچانے کے لیے کافی ہو۔