پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی ہمدردی کا عالمی دن 19 اگست کو منایا جائے گا

بدھ 13 اگست 2025 11:43

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں 19 اگست 2024 کو انسانی ہمدردی کا عالمی دن منایا جائے گا۔اس دن کے منانے کا مقصد ان تمام انسان دوست لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے انسانی ہمدردی کے مقصد کے فروغ اور انسانی ہمدردی کے فرائض کے دوران اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں انسانی امداد کی سرگرمیوں اور بین الاقوامی تعاون کی اہمیت کے بارے میں عوامی بیداری کو اجاگر کیا جائے گا۔ انسانی ہمدردی کے عالمی دن کی مناسبت سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں سرکاری، غیر سرکاری اور نجی اداروں کے زیر انتظام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔