بھارت ہٹ دھرمی پر اترا ہوا ہے،امریکی وزیر خزانہ بھی چِڑ گئے

امید ہے ٹرمپ انتظامیہ تجارتی مذاکرات اکتوبر کے آخرتک مکمل کریگی، اسکاٹ بیسنٹ

بدھ 13 اگست 2025 16:45

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ چڑ گئے ، انہوں نے کہا کہ بھارت ہٹ دھرمی پر اترا ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہاکہ سوئٹزر لینڈ اوربھارت سمیت کئی ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے ابھی مکمل ہونا باقی ہیں۔ امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بھارت امریکا کے ساتھ مذاکرات میں ہٹ دھرم رہا ہے۔

امید ہے ٹرمپ انتظامیہ تجارتی مذاکرات اکتوبر کے آخرتک مکمل کریگی۔انہوں نے کہا کہ امریکی حکام اگلے 2 سے 3 ماہ کے اندر چینی حکام سے دوبارہ ملاقات کریں گے۔دونوں ممالک کیدرمیان معاشی تعلقات کے مستقبل پربات چیت ہوگی۔امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے ہم تمام ممالک کے ساتھ کافی شرائط پر متفق ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تنازع کے دوران ہمارا تجربہ رہاہے۔

یہ جنگ خوفناک شکل اختیار کرسکتی تھی،جو کچھ ہو رہا تھا اس کی نوعیت کو حل کرنے میں نائب صدر، صدر اور وزیرخارجہ حرکت میں آئے۔ انہوں نے کہاکہ فریقین کو قریب لا کر کچھ پائیدار تخلیق کیا۔یہ قابل فخر لمحہ ہے کہ سیکرٹری روبیو،نائب صدر وینس اور سرکردہ رہنما ممکنہ تباہی کو روکنیمیں شامل تھے۔ترجمان امریکی محکمہ کاکہنا تھا کہ دونوں ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات برقرار اور اچھے ہیں۔ہمارے سفارتکار دونوں ممالک کے لیے پرعزم ہیں، خطے اور دنیا کے لیے امریکا کا ان دونوں ممالک کیساتھ کام کرنااچھی خبر ہے یہ ایک ایسے مستقبل کو فروغ دے گا جو فائدہ مند ہو۔