مقبوضہ کشمیر، بھارت نے ایلیٹ سپیشل فورس ، پیرا ملٹری ’ سی آر پی ایف ‘ کی مزید کمپنیاں تعینات کر دیں

بدھ 13 اگست 2025 16:48

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)مودی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نہتے کشمیریوں کے خلاف محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کو تیز کرنے کیلئے ایلیٹ سپیشل پیرا کمانڈوز فورس مستقل طور پر تعینات کر دی ہے ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پیرا کمانڈوز کے علاوہ پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس( سی آر پی ایف) کی بھی مزید کمپنیاں بھی مقبوضہ علاقے میں تعینات کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کی شمالی کمان کے تحت کام کرنے والی ایلیٹ سپیشل پیرا کمانڈوز فورس کٹھوعہ، ادھم پور، کشتواڑ، ڈوڈہ، راجوری اور پونچھ اضلاع کے بالائی علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں شامل ہے۔بھارتی حکام نے دعوی ٰ کیا ہے کہ سپیشل فورس کی تعیناتی ان علاقوں میں بھاری ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسندوں کی موجودگی کے باعث عمل میں لائی گی ہے تاہم اصل مقصد مقامی آبادی میں خوف ودہشت پیدا کرناہے۔