14 اگست کو پوری کشمیری قوم یومِ آزادی نہیں بلکہ یومِ فتح کے طور پر منائے گی،طاہر کھوکھر

بدھ 13 اگست 2025 16:49

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی صدراور سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے اور اس مرتبہ 14 اگست کو پوری کشمیری قوم یومِ آزادی نہیں بلکہ یومِ فتح کے طور پر منائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ظلم و ستم، فوجی جارحیت اور غیرقانونی قبضے کے باوجود کشمیری عوام کا جذبہ آزادی نہ کبھی کمزور ہوا ہے اور نہ کبھی ہوگا بھارت کا کشمیر کو مکمل طور پر ہڑپ کرنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتاکشمیری عوام نے ہر دور میں بھارت کی طرف سے مسلط کی جانے والی پابندیوں کرفیو اور ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے اور آج بھی پوری قوم سینہ تان کر بھارتی تسلط کو مسترد کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاہماری نسلیں قربان ہو چکی ہیںہماری مائیںبہنیں اور نوجوان آزادی کے لیے اپنی جانیں دے رہے ہیں ہم اپنی شناخت، تشخص اور غیرت کے لیے لڑ رہے ہیںہمارا دل، جذبہ، ایمان سب کچھ پاکستان کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیر سیاحت نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے جذبے کو طاقت کے زور پر دبانا چاہتا ہے لیکن ہر بار ناکامی اس کا مقدر بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے ہر بھارتی ہتھکنڈے کو نہ صرف مسترد کیا بلکہ اس کے خلاف بھرپور مزاحمت بھی کی ہماری جنگ کسی علاقے یا زمین کی نہیںہماری جنگ بقا آزادی اور خودارادیت کی ہے ہم اپنی آنے والی نسلوں کو غلامی کی زنجیروں میں نہیں جکڑنے دیں گے۔

پاکستانی افواج اور کشمیری عوام کا رشتہ ناٹوٹنے والا ہے جب بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیر پر حملہ کیا تو پاکستانی افواج نے جرات، دلیری اور حب الوطنی کی بے مثال تاریخ رقم کی اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اس موقع پر کشمیری عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑے رہے اور ہر محاذ پر اس کا ساتھ دیاکشمیری عوام پاکستان کی فوج کو اپنی فوج سمجھتے ہیںجب بھی جنگ ہوئی کشمیری نوجوانوں نے سرحدوں پر جا کر ملک کا دفاع کیا بھارت اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ کشمیریوں کو تنہا کر سکتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے۔

رہنما پاسبان وطن نے کہا کہ 14 اگست کو کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ بھرپور جوش و جذبے سے منائیں گے جلسے، جلوس ریلیاں اور دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں شہداء کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا اور پاکستان کے ساتھ تجدید وفاداری کی جائے گی یہ وقت صرف نعرے لگانے کا نہیںبلکہ عملی حمایت کا ہے ہمیں دنیا کو دکھانا ہے کہ پاکستان اور کشمیر ایک تھے ایک ہیں اور ایک رہیں گے پاسبان وطن کے مرکزی رہنمانے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور یہ شہ رگ کبھی دشمن کے ہاتھ نہیں آنے دی جائے گی کشمیری عوام کا عزم اور قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد فضا میں سانس لے گا۔