’’ایک رشتہ ‘‘کی شاندار کامیابی کے بعد فلمسٹار عاشی علی اور اشرف سلطان ارود فلم’’ صنم‘‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

بدھ 13 اگست 2025 16:55

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)اردو فلم ’’ایک رشتہ‘‘ کی شاندار کامیابی کے بعد فلمسٹار عاشی علی اور اشرف سلطان ایک بار پھر ارود فلم’’ صنم‘‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ان خیالات کا اظہار معروف ہدائتکار و فلمساز نوید رضانے ایک ملاقات کے دوران کیا ان کا کہناتھا کہ عشق تو سب ہی کرتے ہیں مگران کی نئی اردو فلم’’ صنم‘‘ کا عشق فلم بینوں کو صدیوں یاد رہے گا۔

نوید رضاکا کہناتھا کہ عشق کی ایک ایسی کہانی جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو گی لیلیٰ مجنوں ہیر رانجھا اور سسی پنوں کے بعد وہ اپنی نئی اردو فلم’’صنم‘‘ بنانے جارہے ہیں جس کے فلمساز مصنف و ہدایت کاروہ خود ہیں جسے کالام کی حسین وادیوں میں عکسبند کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس فلم کی کاسٹ اداکارہ عاشی علی,ڈاکٹر اشرف سلطان,فرح خان،نوید رضا،کرن جی,ظہیر منج,اقبال درویش,ڈیویڈ,ولی عثمان,سائیاں,شاہینہ خان,شہناز بیگم,بابا خان,رضا بلوچ,نزیر خان,جان کالام,عبد الجبار کالام,احمد علی فوٹو گرافر کالام و دیگر شامل ہیںاس فلم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرغلام حسین تونسوی,پروڈکشن منیجر اقبال درویش، میک اپ آرٹسٹ فرح خان,عکاسی اسد نور,ڈرائون اپریٹرندیم شیخ,ڈانس ڈیویڈ ملک,ایکشن عارف گوندل کررہے ہیں اس فلم کے گانے شاعر اقبال درویش،نوید رضا،ملک آصف شہزادنے لکھے ہیں جنہیں گلوکاروارث بیگ، صائمہ جہاں ،نرمل شاہ، امتیاز علی، مومن علی خان، حنا باسط اورخرم جعفری نے گایا ہے جس کامیوزک نوید رضا نے کمپوزکیاہے اوراس کے میوزک ارینجر اینڈ ریکارڈسٹ وقار کھنہ ہیں جس کی آڈیو مکسنگ ماسٹر امتیاز علی نے MP سٹوڈیوپروڈکشن مون پروڈکشن میں کی ہے اس فلم کی پیشکش NR فلمز پاکستان کالام سوات ہے۔

نوید رضانے مذید بتایاکہ انشاء اللہ فلم کی پوری ٹیم 20 اگست بروز بدھ کو لاہور فیصل آباد،سرگودھا اور چنیوٹ سے روانہ ہو گی اور فلم کی عکسبندی میں حصہ لے گی۔