وزیرآعظم محمد شہباز شریف کا موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ درجہ بندی میں بہتری پر اظہار اطمینان

بدھ 13 اگست 2025 20:00

وزیرآعظم محمد شہباز شریف کا  موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ درجہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ درجہ بندی میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے معاشی ٹیم کی تعریف کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کا ’’سی اے اے 2‘‘ سے بہتر ہو کر ’’سی اے اے -1)پر آنا انتہائی خوش آئند ہے، حکومتی ٹیم اس ریٹنگ کو مزید بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کریڈٹ ریٹنگ کا بہتر ہونا معاشی پالیسیوں کی سمت درست ہونے کا مظہر ہے۔\932