امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کی لازوال قربانیاں سنہری حروف سے لکھی گئی ہیں،وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور

جمعرات 14 اگست 2025 10:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پولیس لائن ڈیرہ اسماعیل خان میں 79ویں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے خیبر پختونخوا سمیت پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کی بھی لازوال قربانیاں ہیں، پشتون عوام کی تحریکِ آزادی سے اب تک قربانیاں سنہری حروف سے لکھی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحاد ہی ہماری طاقت ہے، خیبر پختونخوا میں امن و ترقی کے نئے باب رقم کر رہے ہیں، عوام کو تعلیم، صحت اور روزگار فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں خوشحالی، امن اور عوامی فلاح کے لیے دن رات کام جاری ہے، عوام نے منتخب کیا ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے. انہوں نے کہا کہ 78 سالہ قومی سفر شہدا کی قربانیوں کا مرہونِ منت ہے، پاکستان کو عظیم قوم بنانے کا عزم دہراتے ہیں، عوام کے اعتماد اور محبت کو عملی اقدامات سے سچ ثابت کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی ٰنے کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں، روشن مستقبل کےلیے انہیں بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جشنِ آزادی قومی یکجہتی اور قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے، پاکستان ہماری پہچان اور ہمارا فخر ہے۔\932