
2024 میں 80 لاکھ خواتین نے پہلی بار موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنا شروع کیا،ڈیجی سکلز 3.0 کے تحت تین سال میں 33 لاکھ آئی ٹی پروفیشنلز کو تربیت دیں گے،وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ
جمعرات 14 اگست 2025 15:43

(جاری ہے)
اس سال کا دن “معرکۂ حق” کی یاد بھی تازہ کرتا ہے جب مئی میں پاکستان نے بھارت پر شاندار کامیابی حاصل کی، یہ فتح جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور تکنیکی صلاحیت کا عملی مظاہرہ تھی جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور ہر میدان میں کامیابی کے لیے ایک عملی خاکہ فراہم کرتی ہے۔
شزہ فاطمہ خواجہ نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے ایک مضبوط، ترقی پسند اور خود کفیل پاکستان کے خواب کو یاد کیا۔ انہوں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے وژن ’’ڈیجیٹل نیشن پاکستان‘‘ کو اجاگر کیا جو تین بنیادی ستونوں ’’ڈیجیٹل اکانومی، ڈیجیٹل سوسائٹی اور ڈیجیٹل گورننس‘پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہم ایک قوم کی طرح آگے بڑھیں گے اور ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں دہائیوں کا فاصلہ ایک جست میں طے کریں گے۔”وزیرِ نے حکومت کے اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان کو اقتصادی اور تکنیکی طور پر خود کفیل بنایا جائے گا۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان، وفاقی کابینہ، سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC)، پاک فوج اور بالخصوص فیلڈ مارشل چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کو ملک کی معاشی اور تکنیکی ترقی میں قائدانہ کردار اور معرکۂ حق میں کامیابی کے لیے قیادت، عزم اور قربانیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ 2024 کے گلوبل سائبر سکیورٹی انڈیکس میں پاکستان نے ٹئیر-ون “رول ماڈلنگ” کا درجہ حاصل کیا جبکہ اقوام متحدہ کے ای-گورنمنٹ ڈیولپمنٹ انڈیکس میں پاکستان کی درجہ بندی 14 درجے بہتر ہوئی اور پہلی مرتبہ ہائی ای جی ڈی آئی کیٹیگری میں آیا۔شزہ فاطمہ خواجہ نے خاص طور پر اس کامیابی پر فخر کا اظہار کیا کہ 2025 کے جی ایس ایم اے جینڈر گیپ رپورٹ کے مطابق موبائل انٹرنیٹ جینڈر گیپ 38 فیصد سے کم ہو کر 25 فیصد رہ گیا ہے اور مالی سال 2024-25 میں 80 لاکھ خواتین نے پہلی بار موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنا شروع کیا۔ خواتین کی موبائل انٹرنیٹ استعمال کی شرح 10 فیصد سے بڑھ کر 19 فیصد تک پہنچ گئی جو ان کا ذاتی ہدف تھا جب انہوں نے وزارت سنبھالی۔وفاقی وزیر نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے مستقبل کے روڈمیپ کا خاکہ بھی پیش کیا جس میں نوجوانوں کا بااختیار بنانا، بہتر طرز حکمرانی، صنعت کے فروغ اور ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کی تعمیر شامل ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ نیشنل اے آئی پالیسی 2025 منظور ہو چکی ہے جو مصنوعی ذہانت میں، اخلاقی ترقی اور معیشت کو فروغ دے گی۔نیشنل فائبرائزیشن انیشی ایٹو ملک بھر میں ہائی سپیڈ انٹرنیٹ تک رسائی بڑھائے گا جبکہ آئی ایم ٹی سپیکٹرم آکشن 5G کی تیاری، غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ اور ٹیلی کام کی ترقی کو یقینی بنائے گا۔ سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز سے ہر علاقے میں کنیکٹیویٹی ممکن ہو گی جبکہ ’’آئی ٹی کمپنیز کے لیے بلا تعطل انٹرنیٹ پالیسی‘‘ آئی ٹی برآمدات اور سروس ڈیلیوری کے لیے معیاری اور مستقل کنیکٹیویٹی فراہم کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ ’’ڈیجی سکلز 3.0‘‘ کے تحت وزارت اگلے تین سال میں 33 لاکھ سے زائد آئی ٹی پروفیشنلز کو تربیت دے گی جن میں ہواوے کی 3 لاکھ اور گوگل کی 2 لاکھ ٹریننگز شامل ہیں۔اپنے پیغام کے اختتام پر شزہ فاطمہ خواجہ نے قائداعظم کے اس یقین کو دہرایا کہ پاکستان کا مستقبل محنت، نظم و ضبط اور اتحاد پر منحصر ہے۔ انہوں نے آزادی کی روح کو ڈیجیٹل خود مختاری سے جوڑتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ٹیکنالوجی، جدت اور گورننس میں خود کفیل بنانا ہی اصل آزادی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں، خواتین، کاروباری طبقے اور آئی ٹی پروفیشنلز کو خوشحال اور منصفانہ پاکستان کے معمار قرار دیا۔انہوں نے کہا: “معرکۂ حق میں پاکستان نے عالمی سطح پر ایک ایسا مقام حاصل کیا کہ اب اسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ اس 14 اگست پر ہم یہ عزم دہراتے ہیں کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے ہم ایک ایسا خوشحال اور منصفانہ پاکستان تعمیر کریں گے جو ہماری زندگی ہی میں حقیقت بنے گا۔\932مزید اہم خبریں
-
امن کا وقت ہے ابراہیم معاہدہ مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے ایک عظیم اور تاریخی دن ہے
-
فرسودہ نظام نے لوگوں کا جینا محال کردیا، ہائبرڈ نظام ختم کرکے دم لیں گے
-
سرکاری ہسپتالوں کی حدود میں نجی میڈیکل سٹورز بند کرنے کا حکم
-
درسی کتابوں کی چھپائی میں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ پر سنگین الزامات، اینٹی کرپشن کا بڑا ایکشن
-
پنجاب حکومت کا صوبہ میں ای گورننس کے فروغ کیلئے اہم اقدام
-
اپوزیشن سے متعلق سیاسی فیصلوں کا مکمل اختیار محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو ہوگا
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا امریکی صدر کے غزہ میں جنگ بندی کیلئے20 نکاتی پلان کا خیرمقدم
-
علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے اہم ملاقات، صوبے میں امن وامان اور تمام معاملات پر گفتگو کی
-
پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے کوارڈی نیٹر کا نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اعلان
-
وفاقی حکومت کا پاکستان نرسنگ کونسل کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ
-
سینیٹر محمداورنگزیب کی جرمنی سفیر اور یونیسیف کی نمائندہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کا عزم
-
او جی ڈی سی ایل کی آپریشنل اور مالیاتی کارکردگی میں بہتری براہ راست بہتر گورننس سے جڑی ہے، وفاقی وزیر پٹرولیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.