وفاقی وزیرعطاء اللہ تارڑ کے لئے پاک بھارت کشیدگی کے دوران عالمی سطح پر قومی بیانیہ موثر انداز میں پیش کرنے پر نشان امتیاز

جمعرات 14 اگست 2025 17:22

وفاقی وزیرعطاء اللہ تارڑ کے لئے پاک بھارت کشیدگی کے دوران  عالمی سطح ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران قومی بیانیہ عالمی سطح پر موثر اور کامیاب انداز میں پیش کرنے پر نشان ء امتیاز عطاء کیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ اعزاز انہیں جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں صدر مملکت نے سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ قومی اعزازات دینے کی تقریب میں پیش کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال میں عطاء اللہ تارڑ نے سول و عسکری اداروں کی جانب سے اطلاعات کی ترسیل میں کامل ہم آہنگی پیدا کر کے بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو کامیابی سے ناکام بنایا اور پاکستان کے موقف کو عالمی فورمز پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔