ساتھ زون میں پاکستان کا 78واں یوم آزادی جوش و جذبے سے منایا گیا

جمعرات 14 اگست 2025 17:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی)ساؤتھ زون میں پاکستان کا 78واں یوم آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ ساتھ زون کے تمام دفاتر میں جشنِ آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جبکہ مرکزی تقریب زونل آفس کراچی میں نہایت سادہ مگر پروقار انداز میں ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی ڈی آئی جی ساؤتھ زون، اصغر علی یوسفزئی تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں موٹروے پولیس ساتھ زون کے افسران، ملازمین اور اسکول کے بچوں نے شرکت کی۔ موٹروے پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی، جس کے بعد ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ڈی آئی جی اصغر علی یوسفزئی نے یادگاری پودا لگایا۔ بچوں نے یومِ آزادی کے حوالے سے تقاریر کیں اور ملی نغمے پیش کیے، جبکہ مہمانِ خصوصی نے بھی جشنِ آزادی کی اہمیت پر خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر ڈی آئی جی نے بچوں کے ساتھ کیک کاٹا اور ان میں تحائف تقسیم کیے۔