سر حد چیمبرکا 78واں جشن ا ٓزادی اور معر کہ حق کی کا میا بی کے حو الے سے شاندار تقریب کا انعقاد

ٓپاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا، صدر فضل مقیم خان ئ* تقر یب کے مقررین، شر کا نے افواج پاکستان اور شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ٴْچیمبر کی بلڈنگ پر پر چم کشا ئی ، شر کا کا قومی جذبہ و حب الوطنی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا

جمعرات 14 اگست 2025 18:20

Mپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2025ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے 78ویں یوم آزادی اورمعر کہ حق کے کا میا بی کے حوا لے سے چیمبر ہاو س میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔تقر یب میںتاجروں ، زندگی ہا ئے کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افر ا د ، با لخصو ص جشن ا ٓز ادی کے حوا لے رو ایتی و قو می لبا س میں ملبوس نے ایک کثیر تعدا د میں شر کت کی۔

اس مو قع پر قومی حب الوطنی اوریکجہتی کے شاندار مظاہرہ کیا گیا اور ملک سے ان کی بے پناہ محبت عہد کیا گیا۔ تقر یب کے آغا ز میں شرکاء نے کھڑے ہو کر قومی ترانے کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ جا ئنٹ سکرین پر چلائے جانے والے قومی گیتوں نے بھی شرکاء کے جذبے کو کا فی تقو یت دی اور انہوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اورمعرکہ حق میں شاندار کامیابی پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

شرکاء نے ایک آز اد مملکت کے قیا م میں بے مثال قربانیوں کے حوا لے روشنی ڈالی اور الگ وطن کے لیے جدو جہد کو سراہا۔انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کو بھی بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک کو امن کا گہوارہ بنایا۔اس موقع پر مقررین نے ملک کے اتحاد، امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے چیمبر ہاؤس کی عمارت پر قومی پرچم لہرانے کر کیا۔تاحیات چیئرمین انجمن تاجران پشاور اور چیمبر کے سابق صدر حاجی محمد افضل، سابق سینئر نائب صدر ثناء اللہ خان، سر حد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ا ر اکین آفتاب اقبال، اشفاق احمد، سیف اللہ خان، ندیم رؤف، گل زمان، صابر احمد بنگش، سطان محمد اورمنور خور شید،راشد اقبال صدیقی، قرة العین، چوہدری سمیر، حمود الرحمان، صدر گل، اشتیاق محمد پراچہ، سیکرٹری جنرل سر حد چیمبرمقتصداحسن، چیمبر کے عہدیداران، افسر ان، سٹاف اور دیگر بڑی تعداد میں موجود تھے۔

سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم نے تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کو 78 واں یوم آزادی منانے پر فخر ہے، انہوں نے جو کہا، یہ ایک عظیم تحفہ نہیں جس کی ہم کو قدر کر نی چا ہے۔ انھو ں نے کہا س سال کی سب سے اہمبات یہ ہے کہ ، یوم آزادی منانے کے ساتھ ساتھ، پور ی قوم آج معرکہ حق کی شاندار فتح کا جشن بھی منا رہی ہے جس نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ جب پاکستان متحد ہو گا تو کوئی دشمن اسے نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔

انھوں نے کہا پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا۔سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے میڈیا کے نما ئند وں سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا ''ہمارے شہداء کا خون ہماری زندگیوں کی آزادی ہے اور ان شہداء اورغا زیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو کہ ملک کی سرحدوں اور داخلی سلامتی کیلئے تعینات ہیں اور انکی قر با نیا ں ہماری خودمختاری کے ایک مضبوط قلعہ ہے ۔

سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے کہا کہ افواج پاکستان دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے اور کبھی تنہا نہیں ہوگی اور پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔چیمبر کے صدرکا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ عہد محض ایک لفظ یا بیان نہیں بلکہ اخلاقی، سفارتی اور انسانی بنیادوں پر ایک غیر متزلزل عزم ہے ۔

سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خا ن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی انصاف کی روشنی میں ان کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے، جب تک ان کی آزادی کا فیصلہ نہیں ہو جاتا۔آئیے آج ہر قسم کے تفر یقکو بالائے طاق رکھ کر یہ عہد کریں کہ غربت، محرومی، پسماندگی کی زنجیریں توڑ کر ملک کے امن، خوشحالی، ترقی اور اس کے وقار اور امیج کے لیے متحد ہو کر جدوجہد کریں گے اور ایسا پاکستان بنائیں گے جو بانی قائداعظم اور علامہ اقبال کے وژن کی عملی سوچ کا حامل ہو۔ پاکستان زندہ باد۔