یوم آزادی پاکستان منانا اور تحریک آزادی کے شہیدوں کو سلام پیش کرنا ہمارا دینی،قومی وملی فریضہ ہے،ذاکر بندھانی

جمعرات 14 اگست 2025 18:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)سکھر میونسپل کارپوریشن مکی شاہ ٹائون کی یوسی9 نواں گوٹھ کے چیئرمین محمد ذاکر بندھانی نے کہا ہے کہ یوم آزادی پاکستان منانا اور تحریک آزادی کے شہیدوں کو سلام پیش کرنا ہمارا دینی،قومی وملی فریضہ ہے معرکہ حق کی جیت نے جشن آزادی کی خوشیاں دوبالا کردی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی9 نواں گوٹھ کے زیر اہتمام معرکہ حق و جشن آزادی کے سلسلے میں ( وفائے پاکستان) افواج پاکستان زندہ باد تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب میں وائیس چیئرمین سید حسن شاہ، قاری عبد الصمد بندھانی ،عبدالرشید بندھانی، محمد حنیف بندھانی،یوسی سیکریٹری عبدالرحیم راجڑ ، کونسلرز صاحبان عبدالباسط، ناصر پٹھان ، لاڈلہ جنید بندھانی ، محمد فہیم بندھانی سمیت علاقہ معززین و سول سوسائٹی کے نمائندگان و بچے قومی رنگ برنگی ملبوسات میں شریک تھے ، یوسی 9نیو گوٹھ کے چیئرمین محمد ذاکر بندھانی و دیگر نے تقریب میں شرکاء کو قومی پرچم و بیجز تقسیم کیے گئے اور یوسی میں قومی پرچم کشائی کرنے سمیت یوسی دفتر میں معرکہ حق کی جیت اور جشن آزادی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا یوسی 9نیو گوٹھ کے چیئرمین محمد ذاکر بندھانی و دیگر نے کہا کہ وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کا سورج پاکستان کی نئی امنگوں کے ساتھ ابھرا ہے،پاک فوج ملک کے اندر اور سرحدوں پر ملک دشمن قوتوں کے خلاف حالت جنگ میں ہے پوری قوم متحد اور ملکی سلامتی واستحکام کیلئے پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے ہم اپنی افواج پاکستان کیساتھ بھارت کی ہر جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں پاکستان کی 78واں یوم آزادی پاکستان ہمیں اتحاد ویکجہتی کے ساتھ ملک کی سلامتی کیلئے قربانی دینے کا درس دیتاہے، پاکستان اور اسلام مخالف منفی سوچ و نظریئے کو ختم کرنے کیلئے پوری قوم متحد ہے، انہوں نے شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامز ن کرنے کیلئے ذاتیات کے خول سے نکل کر اجتماعی جدوجہد کرنا ہوگی آزادی ایک عظیم نعمت ہے اور یوم آزادی پاکستان ہمیں اپنے اسلاف واکابرین کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

(جاری ہے)

ملک و قوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامز ن کرنے کیلئے ذاتیات کے خول سے نکل کر اجتماعی جدوجہد کرنا ہوگی۔