
ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر تقریب کا انعقاد
جمعرات 14 اگست 2025 18:35
(جاری ہے)
پرچم کشائی کے ساتھ ہی قومی ترانہ بجایا گیا، جس کی گونج نے ماحول کو وطن سے محبت کے جذبات سے لبریز کر دیا۔ اس موقع پر پولیس، سول ڈیفنس کی جانب سے باوقار پریڈ پیش کی گئی۔
تقریب میں بچوں نے قومی یکجہتی اور آزادی کی جدوجہد کے موضوع پر رنگا رنگ ٹیبلوز پیش کیے، جبکہ ملی نغموں پر روایتی اور جدید رقص کی دلکش پیشکشوں نے حاضرین سے بھرپور داد حاصل کی۔ سامعین وقفے وقفے سے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا کو گرما رہے تھے۔ مہمانِ خصوصی بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ و دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دن محض جشن منانے کا دن نہیں بلکہ اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہم اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے وطن کی ترقی اور دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی ہمیں کسی تحفے میں نہیں ملی بلکہ یہ لاکھوں شہداء کے خون، مجاہدین کی انتھک جدوجہد اور مائوں بہنوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، میئر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اجتماعی اتحاد، محنت اور مثبت سوچ کے ذریعے ہم پاکستان کو ترقی، خوشحالی اور وقار کی نئی بلندیوں تک لے جا سکتے ہیںان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے اور اسے فرشتوں سے بھی برتر مقام عطا کیا ہے، لہٰذا ہمیں اپنی صلاحیتوں اور ذمہ داریوں کو پہچانتے ہوئے معاشرے کی بہتری میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے، سکھر ہمارا مشترکہ گھر ہے اور اس کی خوبصورتی، صفائی اور ترقی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ شہر کو اپنی ملکیت سمجھتے ہوئے اسے اون کریں، اس کی حفاظت کریں اور بہتری کے ہر عمل میں شریک ہوں۔ میئر نے کہا کہ جب شہری اپنے شہر کے ساتھ تعلق اور فخر محسوس کرتے ہیں تو نہ صرف ماحول اور بنیادی سہولیات بہتر ہوتی ہیں بلکہ ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلدیہ اور عوام کے باہمی تعاون سے سکھر کو ایک مثالی اور ماڈل شہر بنایا جائے گا۔ میئر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے فرائض دیانت، خدمت اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ ادا کریں اور یہ مثبت سوچ آنے والی نسلوں تک منتقل کریں۔ انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال اور تحریکِ آزادی کے شہداء کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔تقریب کے دوران میئر سکھر نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی طالبہ فریحہ کریم چنہ، جنہوں نے میٹرک امتحانات میں فرسٹ ڈویڑن حاصل کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں انہیں لیپ ٹاپ اور انعام پیش کیا۔"بعد ازاں 78ویں جشنِ آزادی کے پرمسرت موقع پر سکھر کو سرسبز بنانے کے عزم کے ساتھ شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.