ملک کے دیگر شہریوں کی طرح سکھر میں بھی معرکہ حق جشن آزاد ی نہایت جوش وجذبے کیساتھ منایا گیا

جمعرات 14 اگست 2025 18:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)ملک کے دیگر شہریوں کی طرح سکھر میں بھی معرکہ حق جشن آزاد ی کی خوشی کا جشن نہایت جوش وجذبے کیساتھ منایا گیا ، سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی درسگاہوں میں تقاریب و سمینار کا انعقاد ، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں ، پاک افواج کیساتھ سرحدوں کی حفاظت کیلئے تجدعہد وفا ، پاکستان بے شمار قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کے بعد حاصل ہوا ہے ، شرکاء ریلی و تقریب سے مقررین کا خطاب ، تفصیلات کے مطابق پاکستان کی78ویںسالگرہ اور معرکہ حق کی جیت کی خوشی کے موقع پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی جشن آزادی(14اگست ) کا دن نہایت جوس و جذبے کیساتھ منایا گیا اور سکھر کی مذہبی ، سماجی ، و سیاسی جماعتوں سمیت مختلف این جی اوز کے زیر اہتمام ریلیاں نکالی گئی اور تقریبات کا انعقاد ہوا ، سکھر میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب لب مہران واکنگ ٹریک پر پرچم کشائی کیساتھ منعقد ہوئی ، اس موقع پر کمشنر سکھر ڈویڑن عابد حسین قریشی، ڈی آئی جی فیصل عبداللہ چاچڑ، ڈپٹی کمشنر نادر شہزاد خان، ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد مغل، میونسپل کمشنر علی رضا انصاری، معزز شہریوں، اساتذہ، صحافیوں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد ملٹری روڈ واکنگ ٹریک پر نصب دنیا کے 11ویں، ایشیا کے 7ویں، پاکستان کے دوسرے اور سندھ کے بلند ترین 300 فٹ فلیگ پول پر 84 فٹ لمبا اور 56 فٹ چوڑا سبز ہلالی پرچم لہرایا گیاجبکہ اس موقع پر اسکول کے طلباء اور پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی تقریب کے دوران مختلف اسکولوں کے طلباء وطالبات نے مختلف ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کیے ، اسی طرح ٹاؤن میونسپل کارپوریشن TMC-III ٹاؤن نثار احمد صدیقی کے زیر اہتمام وطن عزیز کی 78ویں جشن آزادی (سالگرہ) کے موقع پر وفائے پاکستان تقریب منعقد کی گئی تقریب میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن TMC-III ٹاؤن نثار احمد صدیقی کے چیئرمین طارق حسین چوہان ،ٹاؤن وائس چیئرمین ذوالفقار علی کھوسہ سمیت ٹاؤن کے مختلف ڈپارٹمنٹ کے او ایس اورافسران سمیت اراکین کونسل ٹاؤن نے شرکت کی،سکھر کی قدیمی دینی تعلیمی درسگاہ جامعہ قاسم العلوم محمودیہ قریشی گوٹھ سکھر کے زیر اہتمام معرکہ حق (جشن آزادی)کے موقع پر پاکستان زندہ بار ریلی نکالی گئی اور بعد ازیں جامعہ ہذاہ میں پرچم کشائی اور کانفرنس تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں جامعہ قاسم العلوم محمودیہ کے سرپرست قاری عطاء اللہ رحمانی،جے یو آئی یونٹ شہید اسلام کے امیر حافظ غلام اللہ بروہی ، مولانا امداد اللہ، قاری غلام معاویہ سکھروی، قاری مسرور بلوچ سمیت علاقہ معززین ودیگر نے شرکت کی۔

سکھر میونسپل کارپوریشن مکی شاہ ٹائون کی یوسی9 نواں گوٹھ کے زیر اہتمام معرکہ حق و جشن آزادی کے سلسلے میں ( وفائے پاکستان) افواج پاکستان زندہ باد تقریب کا انعقاد ہوا ، تقریب میں چیئرمین ذاکر بندھانی ، وائیس چیئرمین سید حسن شاہ، قاری عبد الصمد بندھانی ،عبدالرشید بندھانی، محمد حنیف بندھانی،یوسی سیکریٹری عبدالرحیم راجڑ ، کونسلرز صاحبان عبدالباسط، ناصر پٹھان ، لاڈلہ جنید بندھانی ، محمد فہیم بندھانی سمیت علاقہ معززین و سول سوسائٹی کے نمائندگان و بچے قومی رنگ برنگی ملبوسات میں شریک تھے ، پرچم کشائی کے بعد کیک کاٹا گیا ، ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے باگڑجی کے کچے کے مختلف علاقوں میں جشن آزادی کے موقع پر تعینات جوانوں کے ساتھ وطن عزیز کی78ویں سالگرہ منائی اور مٹھائی تقسیم کیں،،اسی طرح سکھر کے سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی درسگاہوں میں بھی چھوٹی بڑی تقریبات منعقد ہوئی جس میں اسکول کے طلبائ و طلبات سمیت اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی جشن آزادی کی خوشی میں نکالی جانیوالی ریلیوں ، تقاریب و سمینار سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ مقررین نے اپنے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے اور اس کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں چودہ اگست 1947کو ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دیکر اس ملک (پاکستان ) کو حاصل کیا اور غلامی سے نجات ملی پاکستان کی دفاع کیلئے پاک افواج کیساتھ ہیں پوری قوم کو چاہئے کہ وہ پاکستان کی ترقی ،خوشحالی کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔