ہمیں نئی نسل کو شعور دینا ہوگا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار نہایت اہم ہے،سید رحمت شاہ

جمعرات 14 اگست 2025 18:35

جھل مگسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)یوم آزادی کے موقع پر سرکٹ ہاوس گنداواہ میں پرچم کشائی اور سلامی دی گئی اد موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت شاہ تھے اس موقع پر تقریب سے ڈی سی جھل مگسی سید رحمت شاہ و دیگرز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے نہایت خوشی، فخر اور شکرگزاری کا دن ہے۔

آج ہم پاکستان کا 78واں یوم آزادی منا رہے ہیں، اور اس پرمسرت موقع پر آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے یومِ آزادی مبارک ہو۔14 اگست 1947 کا دن ہماری تاریخ کا وہ سنہری دن ہے، جب بے شمار قربانیوں کے بعد ہمیں آزادی جیسا انمول تحفہ نصیب ہوا۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے اٴْن جانبازوں کی قربانیوں کا، جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ہمیں آزاد وطن عطا کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم ایک آزاد ملک کے باشندے ہیں، لیکن آزادی صرف ایک نعمت نہیں بلکہ ایک ذمہ داری بھی ہے۔ ہمیں اپنی نئی نسل کو یہ شعور دینا ہوگا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار نہایت اہم ہے۔ ہمیں مل کر اس ملک کو کرپشن، ناانصافی، نفرت اور جہالت سے پاک کرنا ہے۔آج کے دن ہمیں اپنے وعدے کی تجدید کرنی ہے کہ ہم پاکستان کو قائدِاعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کے مطابق ایک ترقی یافتہ، پرامن، اور خوشحال ملک بنائیں گے۔

میں ان تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے آج کی اس خوبصورت تقریب کے انعقاد میں حصہ لیا، خصوصاً ہمارے طلبائ و طالبات جنہوں نے اپنی کارکردگی سے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے وطن عزیز کو ہمیشہ سلامت رکھے، ہمیں اتحاد، ایمان، اور قربانی کی راہ پر گامزن رکھے۔تقریب میں کیپٹن اسامہ۔ڈسڑکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکڑ علی خان مگسی۔

ڈسڑکٹ سپورٹس آفسیر قاضی الطاف حسین کلواڑ۔ڈی او ای نور محمد مگسی۔اے ڈی سی جھل مگسی عبدالغفور جمالی . ایس پی جھل مگسی سبحان مگسی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جھل مگسی وڈہرہ ذاکر حسین مجیدانی مگسی ایکسئین روڈ ظفر اقبال ابڑو۔ایس ڈی او ایریگیشن گنداواہ فرخ کھوکھر۔ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی جھل مگسی شاہ جہاں مینگل۔فارسٹ آفسیر عابد سومرو و دیگرز ضلعی آفسیران و معتبرین و قبائلی شخصیات موجود تھے آخر میں ڈپٹی کمشنر جھل مگسی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال گنداواہ میں مریضوں اور جوڈیشل لاکپ جاکر قیدیوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔