وادی نیلم میں 15اگست بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا

جمعہ 15 اگست 2025 16:50

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) آزاد کشمیر کے وزیر قانون، انصاف و پارلیمانی امور میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے جو ہمارے اسلاف نے مسلسل جدوجہد کے بعد قربانیاں دے کر حاصل کی ہے، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے وادی نیلم کے علاقے شاہکوٹ میں پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام معرکہ حق و جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

تقریب میں سول و فوجی حکام اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مسلح افواج پاکستان جہاں بہادری سے جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں وہی ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم دشمن کی جانب سے مسلط کی گئی نظریاتی سرحدوں پر جنگ میں افواج پاکستان کا ساتھ دیں اور جس نظریے کیلئے ہمارے اسلاف نے قربانیاں دے کر مملکت خداداد پاکستان حاصل کیا تھا اس کو شرمندہ تعبیر کریں۔

(جاری ہے)

یہ وقت اتحاد و اتفاق کا ہے آئیں ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ ملکی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں، ہم اپنے ہیرو شہید سید علی گیلانی کے نظریے "ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے " کے پیروکار ہیں اور نظریہ الحاق پاکستان پر یقین رکھتے ہیں، پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، نوجوانوں کو نظریاتی انتشار سے خود کو محفوظ کرنا ہو گا اور دشمن کے گمراہ کن پروپیگنڈے کا سوشل میڈیا پر مقابلہ کریں ۔