اورنگی ٹائون میں 78 واں یوم آزادی و جشن معرکہ حق ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا.

پوری قوم بنیان مرصوص کی فتح اور افواج کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے،چیئرمین اورنگی ٹائون

جمعہ 15 اگست 2025 17:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)اورنگی ٹاون میں 78 واں یوم آزادی و جشن معرکہ حق ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا،اورنگی ٹاون کے زیراہتمام جشن آزادی و معرکہ حق کے موقع پر شہری سڑکوں پر امڈ آئیمعرکہ حق جشنِ آزادی کی تقریبات میں اورنگی ٹان کا ہر گوشہ سبز ہلالی پرچم کے رنگ میں رنگا ہوا دکھائی دیا۔ ٹان چیئرمین اورنگی جمیل ضیا نے، پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے سینئر نائب صدر صدیق اکبر اور پی ایس 95 کے جنرل سیکریٹری طارق علی کے ہمراہ، اورنگی ٹان کے مختلف علاقوں میں شاندار پرچم کشائی کی تقاریب میں شرکت کی۔

ٹاون انتظامیہ کے زیراہتمام مختلف مقامات پر ملی نغموں کی گونج میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا۔اس موقع پر ملی نغموں کی گونج اور وطن سے محبت کے جذبے کے ساتھ آزادی کا کیک کاٹا گیا۔

(جاری ہے)

حاضرین نے ملکِ پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور افواجِ پاکستان کے جوانوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔چئیرمین اورنگی جمیل ضیا کی قیادت میں فضا پاکستان زندہ باد اور افواجِ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ،اس موقع پرٹاون چیئرمین اورنگی ٹاون حاجی جمیل ضیا نے اورنگی ٹاون کی عوام سے اظہارتشکر کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہاکہ آپ سب نے ملکر مسلح افواج کی کامیابی پر ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیاجد سے دنیاکوپتہ چل ہوگاکہ اورنگی کی عوام اپنے ملک اور اداروں سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم معرکہ حق بنیان مرصوص کی فتح عظیم پر پاک افواج کی لازوال قربانیوں کو سلام وخراج تحسین پیش کرتی ہے،مئی میں جب دشمن نے پا کستان حملہ کیا توافواج پاکستان اور ہمارے قومی سلامتی کے اداروں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کے دل جیت لیے۔