نوشہرہ ورکاں، تتلے عالی کلاس فیلوز کی جانب سے علاقائی تاریخ کا منفرد اور مثالی پروگرام آرگنائزر کیا گیا

جمعہ 15 اگست 2025 17:41

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) تتلے عالی میں کلاس فیلوز کی جانب سے علاقائی تاریخ کا منفرد اور مثالی پروگرام آرگنائزر کیا گیا۔گورنمنٹ ہائی سکول تتلےعالی سے 1993 میں میٹرک کرنے والے کلاس فیلوز نے پروگرام منعقد کیا۔ تفصیلات کے مطابق ولی پیلس تتلے عالی میں منعقدہ تقریب میں اس کلاس کے اساتذہ کرام ثنا اللہ شاہین، ملک سرور اعوان ،واجد علی، جمیل گجر، محمد ادریس، محمد رفیق،محمد نذیر ،ملک نعیم اللہ اعوان ،محمد حنیف،چوہدری منور ورک،محمد انور، محمد مبشر شامی، قاری عمران احمد ،سید عبدالغفار، محمد منشاء ،رحمت گادی،فریاد احمد ،مرزا محمد اسلم نے خصوصی شرکت کی اور ان کا پھولوں کے گلدستے اور ہار پہنا کر پرجوش استقبال کیا گیا اور انھیں شان پاکستان ایوارڈز اور تحائف پیش کیے گئے جبکہ ثناء اللہ سیٹھی کی جانب سے بذریعہ قرعہ اندازی ایک استاد مرزا محمد اسلم کو عمرہ کا ٹکٹ بھی دیا گیا، جبکہ نعیم نصیر کی جانب سے تمام اساتذہ کرام کو پرفیوم کا تحفہ پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کی آرگنائزنگ کمیٹی میں محمد یوسف سپرا، سیٹھ اصغر علی پہلوان ،میاں حبیب الرحمن ،انعام اللہ گورایہ،چوہدری سلطان گادی،حاجی شفقت گادی، سید ندیم اختر ،سجاد احمد قمر، رانا محمد عارف شامل تھے، اصغر پہلوان کی کمپیئرنگ نے حاضرین محفل کے بھرپور لطف اندوز کیا جبکہ ان کلاس فیلوز میں عرفان علی مہر ، شہزاد جمال ایڈووکیٹ ،سردار محمد غیاث خاں ،پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف چوہدری سلطان احمد گادی سابق وائس چیئرمین ،سیٹھ اصغر پہلوان ،رانا طیب مقصود ، ثنا اللہ سیٹھی ، قاضی سرفراز، ریاست مغل، میاں نعیم نجم، رانا عبدالشکور ، سید عابد حسین ترمذی ، چوہدری محمد نواز ورک ، ودیگر شامل تھے، پروگرام کے آخر میں آرگنائزنگ کمیٹی اور چند دوستوں کی جانب سے تمام دوستوں کو پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔

\378