
یوم آزادی، وفاقی وزیر سرمایہ کاری کی چنیوٹ میں موٹر سائیکل اور رکشہ سواروں کو فی کس پانچ لیٹر مفت پٹرول کا تحفہ پیش
جمعہ 15 اگست 2025 22:00
(جاری ہے)
ہزاروں افراد کی موجودگی کے باوجود تقریب میں مثالی نظم و ضبط قائم رہا۔ شرکاء نے ایک دوسرے کے ساتھ احترام و محبت کا مظاہرہ کیا اور فضا ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے گونجتی رہی۔
میڈیا سے گفتگو میں قیصر احمد شیخ نے کہا کہ نوجوان ملک کی اصل طاقت ہیں اور پاکستان اس وقت ترقی کی شاہراہ پر تیزی سے گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں پاکستان کی آواز سنی جا رہی ہے اور عالمی سطح پر اس کا تشخص مزید بہتر ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ عرصے میں عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تاثر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ایک بڑی بین الاقوامی کمپنی نے پاکستان کی ریٹنگ میں اضافہ کیا ہے، جبکہ اس سے قبل دنیا کی دو بڑی کمپنیوں نے بھی پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر قرار دی تھی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج، جو دو سال قبل 40 ہزار پوائنٹس پر تھی، اب ڈیڑھ لاکھ پوائنٹس کے قریب پہنچ چکی ہے، جو ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکی منڈی میں پاکستان کو 19 فیصد ٹیرف رعایت ملی ہے، جو بھارت (50 فیصد) اور جنوبی افریقہ (30 فیصد) کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے۔ اس رعایت سے پاکستانی برآمدات کو مسابقتی برتری حاصل ہوگی اور مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے جنوبی افریقہ سمیت متعدد ممالک کا دورہ کیا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں صنعت قائم کرنے کی دعوت دی ہے۔قیصر احمد شیخ نے مزید بتایا کہ حکومت نے چنیوٹ میں ایک جدید انڈسٹریل ہب قائم کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے، جو مستقبل میں برآمدات کا اہم مرکز بنے گا۔ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ نوجوانوں کی تعلیم اور ہنرمندی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ ہنر مند افرادی قوت نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کی صنعتوں میں اپنا کردار ادا کر سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی جغرافیائی حیثیت کے لحاظ سے وسطی ایشیائی ممالک کے لیے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے سرمایہ کار یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ترقی اور سرمایہ کاری کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچیں، غربت میں کمی ہو، روزگار کے مواقع بڑھیں اور تعلیم عام ہو تاکہ پاکستان ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک کے طور پر دنیا میں اپنی پہچان برقرار رکھے۔مزید قومی خبریں
-
نشان حیدراعزازحاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسرراشد منہاس کا 54 واںیوم شہادت (کل) منایا جائے گا
-
دریائے سندھ میں سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب آگیا
-
پاکستان آفات کا ڈھیر بن چکا ہے،ایمل ولی خان
-
کے ایم سی گریڈ 18 کی خاتون افسر کی سابق ڈرائیور شوہر کیخلاف مقدمے کی درخواست
-
ایران کی بڑی مقدار میں چاول اور 60 فیصد تک گوشت پاکستان سے خریدنے کی یقین دہانی
-
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میںسیلاب کے باعث میں 83 سرکاری اسکول تباہ ہوگئے
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ایک ماہ، کابینہ ارکان کی 15 دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان
-
کمسن بچے سے اجتماعی جنسی زیادتی برہنہ ویڈیو فلم بنا کر سوشل میڈیا پر وائر ل کی دھمکی
-
مائی والی مسجد پر تیز رفتار نیو چو ہدری بس نے ایک اور نو جوان موٹر سائیکل سوار کو مار ڈالا
-
ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی کھلی کچہری
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت بارشوں کی پیش گوئی پر ہنگامی اجلاس
-
جائیداد کا وارث کیوں پیدا کیا باپ اور بھائی نے ملکر نوجوان منیر احمد کو کمرے میں بند کر کے آگ لگا دی‘جل کر راکھ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.