پاکستانی قوم نے جشن آزادی قومی یکجہتی سے مناکر یہ ثابت کردیا ہے کہ تحریک پاکستان کے اکابرین کے مشن کو پورا کرینگے، جمیل احمد خان

جمعہ 15 اگست 2025 22:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)پاکستان مسلم لیگ( ق) کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ جشن آزادی پاکستان کے موقع پر پوری قوم نے قومی یکجہتی و ولولے اور جوش خروش سے مناکر یہ ثابت کردیا کہ تحریک پاکستان کے اکابرین کے کیساتھ ہیں انکے مشن کو پورا کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں پاکستان مسلم لیگ کراچی ڈویژن کی جانب سے آزادی وطن و معرکہ حق کی پروقار تقریب مسلم لیگ سندھ سیکرٹیریٹ کراچی میں منعقد ہوئی سے کیا.

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا کہ قیام پاکستان میں آزادی وطن کے لئے لاکھوں افراد نے جانی و مالی قربانیاں دیکر ملک حاصل کیا پاکستانی قوم اور پاک افواج نے اس عزم کا تہیہ کیا ہے پاکستان کے لئے سب کچھ قربان کردینگے امسال آزادی وطن کا جشن معرکہ حق کی فتح کے طور پر منارہے ہیں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر و پاک افواج کو خراج تحسین پیشں کرتے ہیں.

اس موقع پر مسلم لیگ کراچی کے جنرل سیکرٹری کراچی نعیم خان نے کہا کہ آزادی نعمت ہے جشن آزادی صمیم قلب و قومی جذبے سے مناکر پاکستانی قوم نے ثابت کردیا کہ ایک قوم ہیں اس موقع مسلم لیگ کراچی کے سینئر نائب صدر عبد الستار بلوچ. سیکرٹری اطلاعات معین ملک. حنیف وارثی. جوائنٹ سیکرٹری سندھ سلیم قادری. ایڈیشنل جنرل سیکرٹری بلال خان. کامران شیخ.

محمد رئیسں. سید مشرف علی. سید کامران شاہ. یار محمد آفریدی. ڈاکٹر یامین قریشی. محمد ولید رضا شہیدی. خواتین ونگ کراچی کی سیکرٹری اطلاعات نادیہ سلیم. ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر سلیم قریشی. کاشف خان. سمیع فراز. علی عظمت میمن. شاہ میر خان. محمد زبیر الدین. ندیم قریشی. عبد القادر خاصخیلی. محمد قدیم. محمد مبین. اقبال بشیر. عبد السلام اور دیگر نے خطاب کیا. جبکہ سندھ و کراچی کے عہدیداران. ڈسٹرکٹ کے صدر. ٹانز کے عہدیداران و کارکنان نے والہانہ انداز میں جشن آزادی منائی. کیک کٹنگ. آتشں بازی کی گئی.