
ں*صنعتی ترقی کیلئے بجلی و گیس کے نرخوں کا کم ہونا لازم ہی: لیاقت بلوچ، امیر العظیم ةقائدین جماعت اسلامی کا ’’میرا برانڈ پاکستان‘‘ نمائش کا دورہ، مقامی مصنوعات کے معیار کو سراہا
جمعہ 15 اگست 2025 20:15
(جاری ہے)
لیاقت بلوچ اور امیر العظیم نے تاجروں سے ملاقاتیں کیں، مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور مصنوعات کے معیار کو سراہا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ ’’میرا برانڈ پاکستان‘‘ ملکی صنعت کے فروغ کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گا، معیشت کی بہتری کے لیے ناگزیر ہے کہ حکومت عوام اور صنعتوں پر ٹیکسوں کے بے جا بوجھ کو ختم کرے۔ انھوں نے کہا کہ سود کی لعنت اور آئی ایم ایف کی بدترین شرائط سے معیشت اور صنعت کا پہیہ جام ہو گیا ہے ۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے ویژن سے بنو قابل پروگرام کے تحت نوجوان نسل کو آئی ٹی پروگرام سے باعزت روزگار کے مواقع مل رہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ حافظ نعیم الرحمن تاجر برادری کی ہر سطح پر ترجمانی کر رہے ہیں، اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے تاجر طبقات بھی ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔ امیر العظیم نے کہا کہ ’’میرا برانڈ پاکستان‘‘ پر قوم کے ہر فرد کو فخر ہونا چاہیے، اس اقدام سے صنعتوں کو فروغ اور لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صنعتوں کی حوصلہ افزائی کرے اور بجلی گیس کے نرخوں اور ٹیکسوں میں کمی کی جائے۔ پاکستان بزنس فورم نے ’’میرا پاکستان برانڈ‘‘ کو پوٹینشل فراہم کیا ہے ۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی رہنما ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے ثمینہ سعید عظمیٰ گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین ’’میرا برانڈ پاکستان ‘‘کو پروموٹ کرنے کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گی، ملک سے محبت کا حقیقی تقاضا یہ ہے کہ پاکستانی قوم پاکستانی مصنوعات کا استعمال کرے۔مزید قومی خبریں
-
اسلام آباد،مزید بارشوں کی پیش گوئی، ہائیکنگ ٹریلز پر 19اگست تک شہریوں کا داخلہ ممنوع
-
مریدکے،نازیبا ویڈیو بھیجنے سے منع کرنے پر جھگڑا ،فائرنگ سے بچے سمیت چار افراد زخمی
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع کورنگی میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا
-
حمزہ شہباز کاخیبر پختونخواہ میں بارشوں ولینڈ سلائیڈنگ سے ہونیوالی اموات پراظہار افسوس
-
پاکستان ریلوے کا غیر فعال روٹس کی بحالی کا منصوبہ کا آغاز
-
خیبرپختونخوا میں سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
-
سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کیے جائیں‘ ڈاکٹرراغب نعیمی
-
رینجرزکی کارروائی،4 ملزمان گرفتار، 15 سالہ مغوی کو بازیاب کرالیا گیا
-
دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری
-
گورنر خیبرپختونخوا سےمعروف پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین تنویر احمد کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
کراچی ، جشن آزادی پرہوائی فائرنگ کے واقعات ، زخمیوں کی تعداد 115 تک پہنچ گئی
-
کراچی،لڑکی کے اغوا، گینگ ریپ اور بلیک میلنگ کے مجرم کو 50 سال قید، 16 لاکھ روپے جرمانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.