ھ*پاک فوج کا سوات اور باجوڑ میں سیلابی صورت حال سے متاثرہ اضلاع میں فلڈ ریلیف آپریشن

جمعہ 15 اگست 2025 20:15

# راولپنڈی ، باجوڑ، سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء)پاک فوج کا سوات اور باجوڑ میں سیلابی صورت حال سے متاثرہ اضلاع میں فلڈ ریلیف آپریشن،پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آئی جی ایف سی نارتھ کا ہیلی کاپٹر بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ہیلی کاپٹر میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے۔۔ترجمان کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔