تین روزہ سولر انرجی نمائش کا افتتاح کردیا گیا

اوکلے گروپ عوام کو معیاری اور جدید سولر سسٹم فراہم کررہا ہے کریم چارانیا

جمعہ 15 اگست 2025 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)کراچی ایکسپو سینٹر میں تین روزہ سولر انرجی کی نمائش کے موقع پر اوکلے گروپ کی جانب سے تین روزہ پاکستان سولر ایکسپو کا افتتاح کردیا گیا۔ مہمان خصوصی ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما شاکر علی،سی ای او کریم چارانیا، بورڈ آف ڈائریکٹر نور الدین چارانیا، سینئر سیلزمینجر محمد طلال وارثی اور دیگر نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم رہنما شاکر علی، کریم چارانیا، نورالدین چارانیا نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں جاری انرجی کے بحران کی وجہ سے سولر انرجی کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے شاکر علی نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش کی تقرقی کی وجہ سستی بجلی ہے حکومت کو اس جانب توجہ دینی پڑی گئی تب ہی ملک ترقی کرے گا سولر کی ایک متبادل حل ہے اس کے لیے حکومت اس صنعت کو مراعات دے ٹیکس کو کم کرے مجھے بڑی حوشی ہو رہی ہے اوکلے گروپ نے نئی اور جدید پر اڈکٹ کو متعارف کروایا ہے۔

اوکلے گروپ عوام کو معیاری سسٹم فراہم کررہا ہے۔ پاکستان میں متبادل توانائی کے ذرائع میں اضافے سے بجلی کی کھپت میں کمی ہوگی۔ ایکسپو سنٹر میں نمائش تین دن تک جاری رہے گی۔ عوام کی بڑی تعداد نے سولر نمائش کو دیکھنے آرہی ہے اور شہری اپنی دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں