
ٹ*فارم 47کی حکومت نے عوام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہے ،کبیر افغان
جمعہ 15 اگست 2025 21:25
(جاری ہے)
پولیس کوئٹہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی میں ملوث ہیں ، ٹریفک پولیس شہریوں کو تنگ کرنے، دستاویزات کے باوجود موٹر سائیکل، گاڑیاں ضبط کرنے ، بھاری برقم چالانیں دینے اور شہریوں کو زدوکوب کرنے میں مصروف ہیں ۔
رشوت خوری سرعام سڑکوں پر جاری ہے جس کا نوٹس لینا آئی جی پولیس ، ڈی آئی جی پولیس کی ذمہ داری ہے ۔ پارٹی کارکن اپنے تنظیمی فعالیت کو دوبالا کرے اور ہر سطح پر یونٹس کے اجلاسوں کو بروقت یقینی بنائیں ۔اس موقع پر پارٹی کے دیگرضلعی ، تحصیل ،علاقائی رہنمائوں نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں انٹرنیٹ کی بندش نے نہ صرف تاجروں بلکہ طلباء سمیت ہر شعبہ زندگی کے صارفین کو شدید مشکلات سے دوچار کررکھا ہے ۔ آن لائن تعلیم، تجارت ، بینکنگ سسٹم مکمل مفلوج ہوچکا ہے ۔ پشتون عوام کے ذریعے معاش زراعت اور باڈر ٹریڈ سے منسلک تھا زراعت کی تباہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور قحط سالی کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے جبکہ باڈر ٹریڈ پر قدغنوں نے ہزاروں خاندانوں کو فاقوں پر مجبور کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ، تجارت ، کاروبار سب کچھ بند کردیا گیا ہے صوبے میں خوف وہراس پھیلایا گیا ہے۔ کوئٹہ شہر میں حالیہ دنوں شدید خوف وہراس کے باعث والدین بھی شدید ذہنی کوفت کا شکار بن چکے ہیں۔ اسی طرح بازاروں میں ہجوم نہ ہونے کے برابر ہے بازار مکمل سُن سان اور کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت امن وامان میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور اسی حکومت جو دھاندلی اور زروزور کی بنیاد پر قائم ہو اس سے امن وامان قائم کرنے کی امید رکھا احمقوں کے جنت میں رہنے کے مترادف ہےمزید اہم خبریں
-
پاکستان میں شدید سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتیں تین سو سے زائد
-
ٹرمپ پوٹن سمٹ دوستانہ ماحول میں، مگر سیزفائر ڈیل نہ ہو سکی
-
چینی وزیر خارجہ کا دورہ بھارت
-
ایران کے خلاف یورپی ممالک کی آئندہ پابندیوں پر چین کی تنقید
-
ایک موجودہ وفاقی وزیر کے پرتگال میں پراجیکٹس چل رہے ہیں، شبرزیدی کا انکشاف
-
بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا بڑا سیلابی ریلہ پاکستانی حدود میں داخل
-
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا گورنر گلگت بلتستان سے ٹیلیفونک رابطہ
-
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی الاسکا سے واپسی پر یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے طویل گفتگو
-
مفتی کفایت اللہ کے گھر بیٹے کی فائرنگ، ایک بیٹا اور بیٹی جاں بحق، رہنماء جے یو آئی شدید زخمی
-
سپریم کورٹ نظرثانی بورڈ کا غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم ،قیدیوں کو ان کے ممالک واپس بھجوانے کی ہدایت
-
فیصلو ں میں تاخیرکمزور اور بے سہارا افراد کو نقصان پہنچاتی ہے جو طویل مقدمہ بازی برداشت نہیں کرسکتے.سپریم کورٹ
-
سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کے خلاف شکایات خارج کر دیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.