ثمر ہارون بلور کا حالیہ سیلابی ریلے سے جانی و مالی نقصان اور ہیلی کاپٹر حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 15 اگست 2025 21:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی ثمر ہارون بلور نے باجوڑ سلارزئی، بونیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ اور دیر میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلے کی وجہ سے جانی و مالی نقصان اور ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے کریش ہونے سے دو پائلٹ سمیت عملے کے پانچ افراد کے شہید ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ثمر ہارون بلور نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کےلیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی ثمر ہارون بلور نے کہاکہ صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ کا فرض بنتا تھا کہ اس شدید طغیانی کے بارے میں لوگوں کو پہلے سے آگاہ کرتے تاکہ بروقت لوگ نقل مکانی کر سکتے اور سیاح ان علاقوں کا رخ نہ کرتے اور ایسا المناک حادثہ پیش نہ آتا۔ ثمر ہارون بلور نے کہا کہ وفاق کی طرف سے ہم ہر قسم کی مدد کے لئے تیار ہیں۔