Live Updates

سینیٹر وقار مہدی کا خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار

جمعہ 15 اگست 2025 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر وقار مہدی نے بارش اور کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ وہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے اہلکاروں، ان کی خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔بہادری، فرض کی ادائیگی اور ایثار کی لازوال مثال قائم کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں، سینیٹر مہدی نے کہا۔ انہوں نے کہا کہ جان کی پرواہ کیے بغیر وطن اور خدمتِ خلق میں جان قربان کرنے والے افسران اور جوانوں کی قربانی ناقابل فراموش ہیں۔وقار مہدی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے متاثرہ علاقوں کے عوام کے ساتھ ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات