نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو جائیداد منجمد کرنے کے اختیارات تفویض

این سی سی آئی اے کیلئے یونیفارم لازمی قرار دیتے ہوئے خود احتسابی یونٹ بھی قائم کیا جائے گا

ہفتہ 16 اگست 2025 18:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی ای) کو جائیداد منجمد کرنے کے اختیارات حاصل ہوں گے، جائیداد منجمد کرنے یا بحال کرنے کیلئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی اجازت لازمی قرار دی گئی ہے، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے رولز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

وزارت داخلہ نے رولز کے اجرا کا نوٹیفکیشن این سی سی آئی اے کو ارسال کر دیا ہے، رولز کے مطابق این سی سی آئی اے تحقیقات کے لیے بین الاقوامی اداروں سے معاونت لے سکے گی۔رولز کے مطابق این سی سی آئی اے پیکا ایکٹ، تعزیرات پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات کی تحقیقات کرے گی۔این سی سی آئی اے حساس اداروں اور صوبوں سے تعاون کرے گی، اینٹی آن لائن مالی فراڈ اور آن لائن چائلڈ ابیوز کا یونٹ قائم کیا جائے گا، سورس رپورٹ پر انکوائری یا انویسٹی گیشن شروع کی جا سکے گی۔

(جاری ہے)

انکوائری یا انویسٹی گیشن کے لیے ڈائریکٹرز جنرل کی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے، این سی سی آئی اے کے لیے یونیفارم لازمی قرار دیتے ہوئے ادارے میں خود احتسابی یونٹ بھی قائم کیا جائے گا۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی پیکا ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات کی تحقیقات کرے گی۔رولز کے مطابق این سی سی آئی اے میں اینٹی آن لائن مالی فراڈ اور آن لائن چائلڈ ابیوز کا یونٹ قائم کیا جائے گا، سورس رپورٹ پر انکوائری یا انویسٹی گیشن شروع کی جا سکے گی۔