پاکستان کے عظیم گلوکارنصرت فتح علی خان کی28ویں برسی 16اگست ہفتہ کو منائی گئی

ہفتہ 16 اگست 2025 22:49

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2025ء) پاکستان کے عظیم گلوکارنصرت فتح علی خان کی28ویں برسی 16اگست ہفتہ کو منائی گئی اس سلسلے میں فلمی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیاجس میں نصرت فتح علی خان کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاگیا وہ 16اگست 1997ء کو انتقال کر گئے تھے ۔

(جاری ہے)

نصرت فتح علی خان13اکتوبر 1948ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے آپ کے والد استاد فتح علی خان اور چچا استاد مبارک علی خان اپنے دور کے مشہور قوال تھے۔

نصرت فتح علی خان نے بھی بطور قوال دم مست قلند مست مست سے ملک گیر شہرت حاصل کیانہوں نے قوالی کی صنف میں مغربی انداز متعارف کروایا جسے دنیا بھر میں بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی ۔نصرت فتح علی خان پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول تھے ان کی وفات سے گلوکاری کے میدان میں پیدا ہونے والا خلا ء مدتوں پورا نہ ہو سکے گا ۔