&سیلاب سے متاثرہ غذر میں پاک فوج اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی بروقت ، فعال امدادی کاروائیاں

ٓہیلی کاپٹر کے ذریعیامدادی سامان کی ترسیل ادویات اور اشیائے ضروریہ متاثرین تک پہنچائی گئیں

ہفتہ 16 اگست 2025 20:40

y بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2025ء)سیلاب سے متاثرہ غذر میں پاک فوج اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی بروقت اور فعال امدادی کاروائیاں جاری ہیں ،ہیلی کاپٹر کے ذریعیامدادی سامان کی ترسیل ادویات اور اشیائے ضروریہ متاثرین تک پہنچائی گئیں۔

(جاری ہے)

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی جانب سے قائم میڈیکل کیمپس میں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی شدید زخمیوں کو بروقت فیلڈ ہسپتال منتقل کیا گیا تاکہ بہتر علاج ممکن بنایا جا سکے سیلاب متاثرین نے پاک فوج کے اس اقدام کو بھرپور سراہا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔