ٴْ وزیرِ اعظم کی خود نگرانی میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشنز میں تیزی

ٴْ امدادی سامان کی ترسیل، محفوظ مقامات پر منتقلی اور بند راستے جلد از جلد کھولنے کی ہدایات

ہفتہ 16 اگست 2025 22:00

-اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2025ء)ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کی صورت حال کے پیشِ نظر وزیرِ اعظم خود ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے متاثرہ اضلاع میں امدادی سامان کی ترسیل، محفوظ مقامات تک لوگوں کی منتقلی اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے چیئرمین این ڈی ایم اے سے مسلسل رابطہ رکھا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم کی ہدایت پر پورے دن خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کی ہے۔ وزیرِ اعظم نے ریسکیو آپریشنز تیز کرنے، متاثرین کو خیمے، ادویات اور فوری طبی سہولیات فراہم کرنے، بارشوں کی پیشگی اطلاعات پہنچانے اور بند شاہراہوں کو جلد بحال کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ این ڈی ایم اے کو صوبائی اداروں سے رابطہ مزید بہتر بنانے اور ہنگامی صورتحال کے لیے مکمل تیار رہنے کا بھی حکم دیا گیا ہی