ڈاکٹر عشرت العباد خان کامیری پہچان پاکستان کے شعبہ اطلاعات کے انچارج و ذمہ داران کوپرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دینے کا اعلان

ڈاکٹر عشرت العباد خان واحد لیڈر ہیں جو ایک ایک ساتھی کی خبر گیری اور اور انکی حوصلہ افزائی کی کرتے ہیں،شعبہ اطلاعات کی آج تک اس انداز میں کسی نے کارکردگی کو نہیںسراہا، رضوان احمد خان فکری / نعیم اصطفیٰ نمک والا

اتوار 17 اگست 2025 14:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)شعبہ اطلاعات کے انچارج و ذمہ داران رضوان احمدخان فکری اور نعیم اصطفی نمک والا نے سربراہ ایم پی پی و سابق گورنر سندھڈاکٹر عشرت العباد خان، مرکزی کمیٹی کے انچارج نہال احمد صدیقی، اراکین مرکزی کمیٹی، ایڈوائزری کونسل بالخصوص قائد میری پہچان پاکستان ڈاکٹر عشرت العباد خان کی جانب سے پرائڈ آ ف پرفارمنس ایوارڈ دینے پر اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیڈر کی شان یہ ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

ڈاکٹر عشرت العباد خان واحد لیڈر ہیں جو ایک ایک ساتھی کی خبر گیری اور اور انکی حوصلہ افزائی کی کرتے ہیں۔شعبہ اطلاعات کی آج تک اس انداز میں کسی نے کارکردگی کو سراہا۔ ہمیں قائد ڈاکٹر عشرت العباد خان پر فخر ہے یہی خوبی انچارج نہال احمد صدیقی نے اپنائی ہے وہ ایک کارکن کے شانہ بشانہ ہوتے ہیں جو ڈاکٹر صاحب کی شاندار تربیت کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

رضوان احمد خان فکری و نعیم اصطفے خان نے کہاکہ پاکستان میں درست اور محب وطن قیادت کی ضرورت ہے ڈاکٹر عشرت العباد خان ناگزیر ہیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جیسا جانباز سپاہ سالار جس نے وطن عزیز کی عظمت میں اضافہ کیا۔ میری پہچان پاکستان کی سوچ اسی سوچ کا تسلسل ہے۔ ڈاکٹر عشرت العبادخان ملک کی معیشت اور نئی سوچ کیساتھ نوجوانوں میں انقلاب وطن اور پاکستان کی ترقی خواتین کی عظمت اور مایوسی کے خاتمے اور قوم کو مثبت سوچ کی طرف لیجانے والی شخصیت ہیں۔

ہم پورے پاکستان میں سب سے منفرد ہیں ہماری سوچ پاکستان میں بہتری، وطن پرستی کے جزبوں کی کرن ابھار رہا ہے جو ملک سے لسانیت کے بتوں کو توڑکر ہر اکائی کو برابری اور پاکستانی قوم بنا کر جن کے ساتھ نا انصافی ہے اسکا خاتمہ امن و محبت اور بہتر حکمت عملی سے کریں گے۔انہوں نے ڈاکٹر عشرت العباد کو سلام تحسین اور ان سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔