کراچی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں جشن آزادی کی پروقار تقریب، ڈائریکٹر راجیش کمار کی خصوصی شرکت

اتوار 17 اگست 2025 14:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل آفس کراچی کے زیرِ اہتمام "یومِ آزادی کی پروقار تقریب" منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ریجنل ڈائریکٹر کراچی، راجیش کمار نے کی، جبکہ اس موقع پر مختلف اساتذہ، طلبہ و طالبات اور ریجنل آفس کے افسران و ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور قومی ترانے سے ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر طلبہ نے ملی نغمے، تقاریر، ٹیبلوز اور آزادی کے موضوع پر مقابلہ جات پیش کیے جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔ تقریب کے آخر میں پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی پروقار تقریب بھی منعقد کی گئی۔ریجنل ڈائریکٹر کراچی، راجیش کمار نے اپنے خطاب میں کہا کہ "یومِ آزادی محض جشن منانے کا دن نہیں بلکہ عہدِ نو کی تجدید کا دن ہے، ہمیں تعلیم، تحقیق اور کردار سازی کے ذریعے پاکستان کو ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچانا ہے۔" انہوں نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر تمام منتظمین، اساتذہ اور طلبہ کی خدمات کو بھی سراہا اور خصوصی مبارکباد پیش کی۔