گرمی کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے مون سون کا پھیلاؤ زیادہ ہی: چیئرمین این ڈی ایم اے

اتوار 17 اگست 2025 16:50

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے مون سون کا پھیلاؤ زیادہ ہے۔میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں وہاں بحالی جاری ہے، متاثرہ اضلاع میں امدادی سامان اور خوراک فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

این ڈی ایم اے صوبائی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے، بونیر، باجوڑ اور بٹگرام میں بحالی کا کام جاری ہے، وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں سروے جاری ہے۔انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان میں فلش فلڈز اور سیاحتی مقامات پر حادثات پیش آئے، مواصلات کے نقصانات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2 ہفتوں میں ہمارا فوکس شمالی پنجاب، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان ہو گا۔