uپی سی بی کے ویمنز کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کردیاگیا

اتوار 17 اگست 2025 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2025ء)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 26-2025ء کے لیے ویمنز کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کردیا۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق انڈر 19 اور ایمرجنگ خواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز 21 اگست سے کراچی میں ہوں گے، پروگرام کے تحت 3 ستمبر تک ملک بھر میں ٹرائلز منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

اعلامیے کے مطابق ٹرائلز لاہور، کراچی، راولپنڈی، پشاور، مردان، کوئٹہ، ملتان اور بہاولپور میں ہوں گے، لاہور میں ٹرائلز 25 اگست کو ایل سی سی اے گراو?نڈ میں ہوں گے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق منتخب کھلاڑیوں کو نیشنل انڈر 19 ٹورنامنٹ کھیلنے کا موقع ملے گا، ٹرائلز میں انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے کم سے کم عمر 12 سال رکھی گئی ہے۔