ذ* پاکستان میں مغربی تہذیب اور ایجنڈے کی کوئی گنجائش نہیںہی: جاوید قصوری

ہم جنس پرستی کی لعنت کو ہمارے معاشرے میں پھیلانے کا دھندہ زوروں پر ہے جسے روکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے

اتوار 17 اگست 2025 16:55

ًلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2025ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے لاہور میں اخلاق باختہ تقریب کے انعقاد پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان جو کہ صرف کلمہ طیبہ کے نام پر وجود میں آیا تھا اس میں غیر اسلامی،غیر قانونی اور غیر اخلاقی حرکات کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی، اس واقعے میں ملوث تمام کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لاتے ہوئے سخت ترین سزا دی جائے۔

اسلامی قوانین کے متصادم کسی بھی سرگرمی کے خلاف بھر پور مزاحمت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ابھی تک تمام ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی ۔ ہم جنس پرستی کی لعنت کو ہمارے معاشرے میں پھیلانے کا دھندہ زوروں پر ہے جسے روکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

مغربی دنیا LGBT کو مسلمان ممالک میں پھیلانے کے ایجنڈے پر نہ صرف باقاعدہ کام کر رہی ہے بلکہ اس سلسلے میں مخصوص طبقوں کی فنڈنگ بھی ہو رہی ہے۔

LGBT اور دوسرے بے حیائی کے کاموں میں شامل افراد کو چن چن کر قانون کے سامنے لایا جانا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مغربی تہذیب اور ایجنڈے کی کوئی گنجائش نہیں۔ مغربی طرز زندگی سے متاثرہ مٹھی بھر افراد پنجاب کے عوام کی غیرت کو چیلنج اور ہماری تہذیب کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں۔ ہم مغربی تہذیب کو ترقی کی بجائے اخلاقی گراوٹ اور تنزلی کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔

محمدجا وید قصوری نے مزید کہا کہ ذرائع ابلاغ کے پالیسی سازوں، حکمرانوں، کاروباری طبقوں، ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں اور خواص و عوام کو اسلامی اقدار اور مشرقی تہذیب کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔بحیثیت پاکستانی ہمیں یہ سوچنا ہو گا کہ مغرب خود مول لئے ہوئے جس عذاب کے شکنجے سے نکلنے کی ناکام کوششیں کررہا ہے، آخر ہم اس عذاب کو بخوشی اپنے اوپر مسلط کرنے کے لئے کیوں بے قرارہیں