
ذ*جمعیت اہلحدیث کا متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان
ًخیبرپختونخواہ میں سیلابی صورتحال پر سیاسی پوائنٹ سکورننگ نہ کی جائے ، سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم
اتوار 17 اگست 2025 20:30
(جاری ہے)
اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ریلیف کی سرگرمیوں کو مزید بڑھایا جائے گا۔
اجلاس میں مرکزی قیادت نے کارکنوں کے جذبے اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی اور سماجی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹرحافظ عبدالکریم نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد ذاتی مفاد نہیں بلکہ عوامی خدمت ہے۔خیبرپختونخواہ میں سیلابی صورتحال پر سیاسی پوائنٹ سکورننگ کی بجائے مسائل سے دوچار ، مجبور اور لاچار عوام کو بلاتفریق امدادی سامان فراہم کرنے کیلیے تمام جماعتیں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ دینی و سیاسی قیادت کو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے متحد ہونا ہوگا جبکہ ملک کی ترقی صرف جمہوری استحکام اور آئینی بالادستی میں مضمر ہے۔ اجلاس میں مولانا عبدالرشیدحجازی ،مولانا علی محمد ابوتراب ،علامہ معتصم الہی ظہیر ،فیصل افضل شیخ ،حافظ عبدالغفار ،حافظ یونس آزاد ،قاری صہیب احمد میر محمدی ،قاری حنیف ربانی ودیگر اراکین نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان آفات کا ڈھیر بن چکا ہے،ایمل ولی خان
-
کے ایم سی گریڈ 18 کی خاتون افسر کی سابق ڈرائیور شوہر کیخلاف مقدمے کی درخواست
-
ایران کی بڑی مقدار میں چاول اور 60 فیصد تک گوشت پاکستان سے خریدنے کی یقین دہانی
-
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میںسیلاب کے باعث میں 83 سرکاری اسکول تباہ ہوگئے
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ایک ماہ، کابینہ ارکان کی 15 دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان
-
کمسن بچے سے اجتماعی جنسی زیادتی برہنہ ویڈیو فلم بنا کر سوشل میڈیا پر وائر ل کی دھمکی
-
مائی والی مسجد پر تیز رفتار نیو چو ہدری بس نے ایک اور نو جوان موٹر سائیکل سوار کو مار ڈالا
-
ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی کھلی کچہری
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت بارشوں کی پیش گوئی پر ہنگامی اجلاس
-
جائیداد کا وارث کیوں پیدا کیا باپ اور بھائی نے ملکر نوجوان منیر احمد کو کمرے میں بند کر کے آگ لگا دی‘جل کر راکھ ہوگیا
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا حکیم صفدر علی شہید کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارافسوس
-
پنجاب بھر میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.