
جمہوریہ انڈونیشیا کے سفارت خانے اسلام آباد میں انڈونیشیا کی آزادی کی 80ویں سالگرہ کی تقریب منعقد
اتوار 17 اگست 2025 23:30
(جاری ہے)
انڈونیشی باشندے سرخ اور سفید لباس یا روایتی انڈونیشی لباس زیب تن کیے ہوئے تھے، جو اتحاد میں تنوع، قومی جذبے اور حب الوطنی کی عکاسی کر رہا تھا۔
تقریب کے بعدسفیر چندر نے تمام انڈونیشی باشندوں اور پاکستانی شرکاء کو گرمجوشی سے خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی یہاں آج موجودگی، حالانکہ یہ اتوار ہے اور آپ عام طور پر اپنی فرصت کے لمحات گزار رہے ہوتے اس بات کی عکاس ہے کہ آپ کے دلوں میں انڈونیشیا کے لیے محبت اور وابستگی کس قدر گہری ہے۔میں آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے انڈونیشیا کی آزادی کے اس بہت خاص موقع پر ہمارے ساتھ شرکت کی۔" سفیر نے تمام شرکاء کی تعریف کی اور مزید کہا کہ اللہ کرے انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں۔ انہوں نے اختتام پر کہا کہ پاکستان-انڈونیشیا دوستی زندہ باد۔تقریب میں ثقافتی مظاہروں کی ایک رنگین اور دلکش سلسلہ شامل تھا جس نے حاضرین کو محظوظ کیا۔ انڈونیشیا کی متنوع ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے، پروگرام میں مختلف زبانوں میں گانے پیش کیے گئے، جن میں مقامی انڈونیشی زبانیں اور انگریزی شامل تھیں، روایتی رقص، انکلونگ (روایتی موسیقی کا آلہ) کی پرفارمنس اور مارشل آرٹس کا مظاہرہ بھی شامل تھا۔مظاہرہ کرنے والے افراد مختلف طبقات کی نمائندگی کر رہے تھے: بچے، طلباء، ایمبیسی کی ویمنز ایسوسی ایشن کے ارکان اور پاکستانی شہری جو اسلام آباد میں انڈونیشین ایمبیسی کے ساتھ طویل عرصے سے شراکت داری میں ہیں۔انڈونیشیا کے صدر کی خصوصی مہم کے تحت ایمبیسیڈر چندرا نے پاکستان کے مختلف شہروں میں موجود انڈونیشین خواتین کوآرڈینیٹرز کو تعریفی اسناد پیش کیں، جنہوں نے انڈونیشیا کے شہریوں کی مدد اور حمایت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔گاک ہیلتھ کیئر انٹرنیشنل کے تعاون سےان خواتین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں مفت طبی معائنہ بھی فراہم کیا گیا۔ایمبیسیڈر نے گلگت بلتستان میں دنیا کی سب سے بلند عمودی چٹان کی چڑھائی کرنے والی IBEX ٹیم کو ان کی شاندار کامیابی پر سراہا۔ٹرینگو ٹاور فتح کرنا ہمارے لیے ایک طویل عرصے سے خواب تھا۔ ہم بہت شکر گزار ہیں کہ ہم کامیاب ہوئے اگرچہ ہم میں سے ایک کو پتھر لگنے کی وجہ سے علاج کی ضرورت پڑی لیکن اس مہم نے کامیابی سے چوٹی تک پہنچنا یقینی بنایا۔ فریدن سمبیرنگ، ٹیم لیڈر برائے ٹرینگو ٹاور ریڈ اینڈ وائٹ ایکسپڈیشن (EMPTT) 2025، جن کے ساتھ دیگر ارکان دین وحیدن، اقبال کمال، نذیب فدللہ، اقبال رمضان، اور آصف تتنگ بھی موجود تھے۔ٹرینگو ٹاور کی چوٹی پر انہوں نے انڈونیشیا کا ریڈ اینڈ وائٹ پرچم لہرایا اور ساتھ ہی 80ویں یومِ آزادی اور انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے بینرز بھی پھیلائے۔ “ہمیں فخر ہے کہ ہم انڈونیشیا کی یومِ آزادی کی تقریب کا حصہ ہیں۔سی ای او بایا انٹیریئر اسلام آباد رابعہ رحیل نے بتایا کہ ہم انڈونیشیا کی ثقافت اور باہمی احترام کے اقدار کی گہری قدر کرتے ہیں اور ہم آنے والے سالوں میں ہمارے دو بھائی چارے ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط ہوتے دیکھنے کے منتظر ہیں۔تمام مہمانوں کو لذیذ انڈونیشی کھانوں کے ساتھ ساتھ روایتی مشروبات بھی پیش کیے گئے۔یہ کھانوں کا مظاہرہ انڈونیشیا کی ثقافتی رونق اور گرمجوش مہمان نوازی کی عکاسی کرتا ہے جس نے مہمانوں پر دیرپا اثر چھوڑا۔تقریب کے آخر میں سفیر نے تمام ایمبیسی کے عملے، شراکت داروں اور افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سال کی یومِ آزادی کی تقریب کو کامیاب اور رنگین بنانے میں کردار ادا کیا۔مزید قومی خبریں
-
آئین ہم سب کا ہے،اس پر کسی کو کلہاڑا نہیں چلانے دیں گے، اے این پی کی اے پی سی کے اعلامیہ پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے دستخط نہیں کئے ، ہم اس سے اتفاق نہیں کرتے، سینیٹر عرفان صدیقی
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 657 افراد ہلاک، 929 زخمی ، این ڈی ایم اے
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
-
کوئٹہ سول اسپتال کی 300 سے زائد ویل چیئرز مریض اپنے ساتھ گھر لے گئے
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان
-
پنجاب میں دریائوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
-
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے ، ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.