Live Updates

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا صوابی میں کلائوڈ برسٹ کے باعث شدید بارش اور اچانک سیلابی صورتحال سے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

پیر 18 اگست 2025 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے صوابی میں کلائوڈ برسٹ کے باعث شدید بارش اور اچانک سیلابی صورتحال سے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی اداروں اور انتظامیہ سے رابطہ کرلیا۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ ریسکیو ٹیمیں اور امدادی سامان فی الفور متاثرہ علاقے میں پہنچایا جائے تاکہ لوگوں کو فوری ریلیف فراہم ہو سکے۔

انجینئر امیرمقام نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف خود موجودہ صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں۔وفاقی وزیر نے متاثرین سے اظہار تعزیت کیا۔وفاقی وزیر نے جاں بحق افراد کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں،وفاقی حکومت متاثرین کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات