ٹ*اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ، نئی تاریخ کا اعلان

بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو سماعت منسوخی کی اطلاع کردی گئی، نئی تاریخ آج دی جائیگی،خالد یوسف چودھری

پیر 18 اگست 2025 21:25

Q راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2025ء)اڈیالہ جیل میں آج ہونے والی توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ کر دی گئی ہے۔ عدالت کے عملے کی جانب سے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلاء کو سماعت کی منسوخی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری نے بتایا کہ کیس کی سماعت کی نئی تاریخ آج جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں دی جائے گی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں، لیکن یہ اہم کیس اب اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں سنا جائے گا۔سماعت کی منسوخی کے باعث توشہ خانہ ٹو کیس کے سلسلے میں مزید پیشرفت کے لیے نئی تاریخ کا انتظار کیا جا رہا ہی