Live Updates

سینیٹ میں 16 سال سے کم عمر افراد پر سوشل میڈیا اکاونٹس بنانے پر پابندی کا بل واپس

پارلیمان کے فیصلے ہی فائنل ہوں گے، عدلیہ سمیت تمام اداروں کو پارلیمان کا احترام کرنا ہوگا: وزیر قانون کا سینیٹ میں اظہار خیال

منگل 19 اگست 2025 04:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)سینیٹ میں 16 سال سے کم عمر افراد پر سوشل میڈیا اکاونٹس بنانے پر پابندی کا بل واپس ہوگیا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس دوران سینیٹر نور الحق قادری نے بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی کروائی، اجلاس میں 16 سال سے کم عمر افراد پر سوشل میڈیا اکائونٹس بنانے پر پابندی عائد کرنے کا بل سینیٹر سرمد علی کی جانب سے واپس لے لیا گیا، سینیٹ میں بل واپس لینے کی تحریک بھی منظور کر لی گئی۔

اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری بچوں کیروزگار کی ممانعت بل 2022 سینیٹ میں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ، بل سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے پیش کیا۔اس کے علاوہ پاکستان بیت المال ترمیمی بل ، ہائرایجوکیشن ترمیمی بل 2024 ، فوجداری قوانین ترمیمی بل 2024 ، پاکستان کونسل برائیسائنس اینڈ ٹیکنالوجی ترمیمی بل 2023، پبلک پریکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2023 متفقہ طور پر منظور کر لیئے گئے ، تمام بل سینیٹر شہادت اعوان نے ایوان میں پیش کیئے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات