علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کانووکیشن 2025 کی رجسٹریشن کے لئے آخری تاریخ 31 اگست مقرر

منگل 19 اگست 2025 16:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کانووکیشن 2025 کی رجسٹریشن کے لئے آخری تاریخ 31 اگست مقرر کردی ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ وہ گریجویٹس جو خزاں 2022 تا خزاں 2024 کے دوران کامیاب ہوئے اور 70 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کر چکے ہیں اس کانووکیشن کا حصہ بننے کے اہل ہوں گے۔

(جاری ہے)

کانووکیشن کی تقریبات پاکستان کے بڑے شہروں میں منعقد ہوں گی،جو اسلام آباد میں رواں سال 12 نومبر ، کوئٹہ میں 23 نومبر ، لاہور میں 7 دسمبر، پشاور میں 21 دسمبر اور کراچی میں 4 جنوری 2026 کو منعقد ہوں گی ۔ تقریبات میں کامیاب طلبہ کو ڈگریاں اور گولڈ میڈلز عطا کریں گے۔ رجسٹریشن کے لئے طلبہ آن لائن لنک https;//convocaion.aiou.edu.pkپر وزٹ کریں ۔انہوں نے کہا کہ یہ کانووکیشن طلبہ کی محنت اور کامیابیوں کا اعتراف ہے۔

وائس چانسلر نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کی کوشش ہے کہ تمام اہل گریجویٹس کو بھرپور سہولت فراہم کی جائے تاکہ وہ مقررہ وقت پر رجسٹریشن کرواکر کانووکیشن کا حصہ بن سکیں۔کانووکیشن سے متعلق مزید معلومات کے لئے کنٹرولر امتحانات،محمد زاہد اختر خاکی سے اُن کے فون نمبر 9571717-051یا ای میل [email protected]پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔