قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں 60 ایام کی توسیع کی تحریک منظور کرلی گئی

منگل 19 اگست 2025 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) ایوان بالا نے سینیٹر قرۃ العین مری کی جانب سے پوچھے گئے نشاندار سوال پر قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں 60 ایام کی توسیع کی تحریک منظور کرلی ۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ریلوے سینیٹر جام سیف اللہ خان نے تحریک پیش کی کہ 18 فروری 2025 کو سینیٹر قرۃ العین مری کی جانب سے پوچھے گئے پاکستان ریلوے کی جانب سے گزشتہ تین سالوں میں مال بردار گاڑیوں کی آئوٹ سورسنگ بشمول انتظامات اور متعلقہ فریقین کی تفصیلات ، آئوٹ سورسڈ اور براہ راست چلائی جانے والی گاڑیوں کی سالانہ آمدنی کا موازنہ اور آپریشنل کارکردگی اور آمدنی میں اضافہ کےلئے ممکنہ تجاویز سے متعلق معلومات کے نشاندار سوال نمبر 58 پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد 18 اگست 2025 سے 60 ایام کی توسیع دی جائے ۔

چیئرمین سینیٹ نے تحریک ایوان میں پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔