
امیرجماعت اہل سنت آزاد کشمیررواں سال میلادمصطفی ﷺ بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان
منگل 19 اگست 2025 16:23
(جاری ہے)
سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کو سمجھنا اور اس پر عمل پیرا ہونا ہی انسانیت کے زخموں کا مرہم ہے اور دنیا کو درپیش فکری، اخلاقی اور روحانی بحرانوں کا واحد حل بھی۔
امیر جماعت اہل سنت علامہ سید محمد اسحاق نقوی نے کہا کہ یہ سال نوجوان نسل کو سیرتِ طیبہ ﷺ کے مطالعہ کی جانب راغب کرنے، تعلیمی اداروں میں خصوصی تقریری مقابلوں، سیرت کورسز، ، اور میڈیا پر جاری نعتیہ اور سیرت طیبہ کی تقاریر کے مقابلہ جات کی صورت میں نئی روحانی بیداری کا پیغام دے گا۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے سیرت پر مبنی تربیتی نشستوں کا انعقاد بھی اس منصوبہ کا حصہ ہو گا۔ جماعت اہل سنت آزادکشمیر کے امیر نے پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ ) سے بھی پندرہ سو سالہ جشن ولادت کی قرارداد منظور کرنے پر چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی اور قرارداد پیش کرنے والے سینیٹر عرفان صدیقی سمیت دیگر سینیٹرز کو مبارکباد پیش کی ہے ، امیر جماعت اہل سنت علامہ سید محمداسحق نقوی نے وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید کو آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں 1500سالہ جشن ولادت خاتم النبین حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کو سرکاری سطح پر منانے کی قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے ،اور حکومت آزاد کشمیر سے بھی اپیل کی ہے کہ اس عظیم موقع کو سرکاری سطح پر منانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں،سینٹ کی طرح آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں بھی رسول اللہ ﷺ کی ولادت باسعادت کے 1500سال مکمل ہونے پرچوہدری قاسم مجید کی پیش کردہ قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے قانونی شکل دی جائے ، 1500ویں جشن عید میلادالنبی ﷺ کی تاریخی و روحانی اہمیت کے پیش نظر اعلیٰ سطح کے قومی پروگرامات منعقد کیے جائیں سرکاری ونیم سرکاری عمارتوں پرچراغاں سجاوٹ کا اہتمام کیا جائے اورقومی وریاست اخبارات میں تشہیر کی جائے ، تاکہ پوری دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ اہلِ کشمیر محبتِ رسول ﷺ میں کسی سے پیچھے نہیں۔انہوں نے علمائے کرام، مشائخ عظام، مدارس، خانقاہیں، اور عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس سال کو صرف تقاریر اور جلسوں تک محدود نہ رکھیں بلکہ اپنی عملی زندگیوں کو سیرتِ محمدی ﷺ کا پیکر بنائیں، تاکہ یہ سال واقعی ''نورِ رسالت ﷺ کے فروغ کا سال'' بن جائے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.