
فیصل آباد، پلانٹ بائیوٹیکنالوجی و دیگر ٹیکنالوجیز کے استعمال سے فصلوں، پھلوں اور سبزیوں کی نئی اقسام میں جینیاتی تبدیلیاں
منگل 19 اگست 2025 18:33
(جاری ہے)
چیف سائنٹسٹ ایگریکلچرل ریسرچ پنجاب، ڈاکٹر ساجد الرحمن نے ریسرچ پروگرام میں بریفننگ کے دوران بتایا کہ ادارہ کے زرعی سائنسدان گندم، چاول، کپاس، گنا، تیلداراجنا س، دالوں، سبزیوں، پھلوں اور چارہ جات میں بہتری لانے کے لئے مختلف زاویوں سے تحقیق میں مصروف ہیں۔
ترقی یافتہ ممالک کی طرح ٹرانس جینک پودوں کی تیاری، جینیاتی طور پر تبدیل شدہ فصلوں کے ڈی این اے مارکر کی مدد سے ٹیسٹنگ کا عمل، ٹشو کلچر کے ذریعے مختلف فصلوں کے پودوں کی افزائش نسل اور پودوں میں مثبت تبدیلیاں لا کر ضرر رساں کیڑوں اور بیماریوں سے پاک اقسام کے معیاری بیجوں کی پیداوار کا حصول وقت کی اہم ضرورت ہے۔ چیف سائنٹسٹ، شعبہ بائیوٹیکنالوجی ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ دفیصل آباد ڈاکٹر قمر شکیل نے سالانہ ریسرچ پروگرام کے شرکاء کو بتایا کہ آج کے پروگرام میں تمام سٹیک ہولڈرز کی شرکت اور ان کی قابل عمل تجاویز کی روشنی میں زرعی تحقیق کے عمل میں جدت لانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔ چائنہ نے ریسرچ میں بائیو ٹیکنالوجی کے استعمال سے مختلف فصلوں کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ اس ریسرچ پروگرام میں چیف سائنٹسٹ شعبہ گندم ڈاکٹر جاوید احمد، ڈاکٹر خالد حسین، ڈاکٹر عابد نیاز، ڈاکٹر ندیم احمد،، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی پروفیسر فخر النساء، ویٹرنری نیوز اینڈ ویوز کے بیورو چیف ڈاکٹر خالد حسین شوق، ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت انفارمیشن فیصل آباد ڈاکٹر آصف علی، محمد اسحاق لاشاری اور محمد قوی ارشاد کے علاوہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے اکڈیمیا، ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد، نبجی اور نایاب کے زرعی سائنسدانوں نے شرکت کی۔ڈاکٹر عابد نیاز نے سالانہ ریسرچ پروگرام میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ شعبہ مائیکرو بائیولوجی کے زرعی سائنسدانوں نے مفید جرثوموں کا بائیو کلچر متعارف کروایا ہے جس کے استعمال سے گندم، دھان، کماد، مکئی و دیگر فصلوں کی باقیات کو کھیت میں گلانے میں مدد ملے گی۔اس عمل سے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے اور ماحولیاتی آلودگی سے نجات حاصل ہو گی اور زمینوں کی زرخیزی میں بھی اضافہ ہو گا۔ اس کلچر کے پیکٹ رجسٹریشن کے بعد کاشتکاروں کو سبسیڈائزڈ ریٹس پر فراہمی کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سبزیوں اور پھلوں میں بائیو فرٹیلائزرز اور بائیو پیسٹی سائیڈز متعارف کرانے والی نجی کمپنیوں اور ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے مختلف شعبوں کے درمیان باہمی اشتراک سے سبزیوں اور پھلوں کی بیماریوں کے کنٹرول کے لئے آئی ایس او سرٹیفائیڈ لیبارٹریز کے علاوہ سرگودھا، ساہیوال، اوکاڑہ اور دیپالپور کے اضلاع میں فیلڈ میں فائدہ مند بیکٹریا اور بائیو کلچر کے استعمال سے ضرر رساں کیڑوں بیماریوں کے کنڑول کے تجربات شروع کئے گئے ہیں۔ امید ہے کہ ان تجربات کی روشنی میں سبزیوں اور پھلوں کے کاشتکار وں اور ایکسپورٹرز کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا جس سے کاشتکاروں کی زرعی آمدن میں اضافہ ممکن ہو گا۔ زرعی سائنسدانوں کی کاوشوں سے بائیو فرٹیلائزر کی تیاری کے علاوہ زمین، ماحول اور فائدہ مند جراثوموں کے ذریعے کیمیائی کھادوں کے استعمال میں نمایاں کمی ہو گی اور فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو گا۔ پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندوں نے پروگرام میں شریک زرعی سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ گندم، کپاس، دالوں، تیلدار اجناس کے علاوہ پھلوں بالخصوص پپیتا، سٹرس اور سبزیوں کی نیماٹوڈز، فنگس، بیکٹیریل اور وائرسی بیماریوں کے کنٹرول کے متعلق جاری تجربات میں مزید تیزی لائیں اور ان تجربات کے نتائج سے کاشتکاروں کو جلد آگاہی کے لئے تمام ذرائع کا استعمال کیا جائے۔ سالانہ ریسرچ پروگرام میں آسٹریلوی سائنسدان رچرڈ ٹریتھوان اور چیئرمین پارب ڈاکٹر عابد محمود نے اس پروگرام میں آن لائن شرکت کی اور اپنی قیمتی آراء پیش کیں۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر شوکت علی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف جینومکس اینڈ ایڈوانسڈ بائیو ٹیکنالوجی، انجینیئر جاوید سلیم قریشی چیئرمین فور برادرز، محمد عاصم بائر پاکستان، راشد احمد ایگزیکٹو ڈائریکٹر کراپ لائف ایسوسی ایشن پاکستان، آصف مجید ایویول گروپ بھی موجود تھے جنہوں نے اپنی قیمتی آرا پیش کیں۔پروگرام کے اختتام پر شرکاء کی مثبت تجاویز کی روشنی میں معمولی ردو بدل کے بعد سالانہ ریسرچ پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔مزید قومی خبریں
-
یو این ویمن اور زلمی فاؤنڈیشن کے درمیان کھیلوں اور ہنر کی ترقی کے ذریعہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
خواجہ سلمان رفیق اور ڈاکٹر رضوان نصیر کا رحیم یار خان حادثہ میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
حکومت کے ڈیفالٹرز سے بِلوں کی ریکوریوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا رحیم یارخان ٹریفک حادثہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
-
یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک بجلی، گیس کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے، علمائے اہلسنت
-
صحافی خاور حسین کی موت گولی لگنے سے ہوئی: ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ
-
کرنٹ سے جاں بحق 2 بھائیوں کے قتل کا مقدمہ کے الیکٹرک کے سی ای اواور افسران پر درج
-
عوامی شکایات پر وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ کا کے الیکٹرک ہیڈ آفس کا اچانک دورہ
-
ساہیوال، سی سی ڈی سے مقابلہ ،اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار،ایک فرار
-
ساہیوال ، تیز رفتار مو ٹر سائیکل کی ٹکر سے ریٹائرڈ سرکاری ملازم جاں بحق،مقدمہ درج
-
چیئرمین سینیٹ سے اطالوی ڈوپاسی فاؤنڈیشن کے طلباء وفد کی ملاقات ، ماحولیاتی تبدیلی، صحت، تعلیم اور عالمی پارلیمانی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.